?️
سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت پر اپنی حراست اور تشدد کے لیے مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایمریٹ لیکس انفارمیشن سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ فن لینڈ کی انسانی حقوق کی کارکن ٹینا جوہینن کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے خلاف اپنی حراست اور تشدد کے خلاف شکایت درج کروانے اور اس شیخ نشین ریاست میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ انسانی حقوق کی اس کارکن نے رواں ہفتے جنیوا میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اور ابوظہبی کی جیل میں انہوں نے جو اذیتیں برداشت کیں اس کے سامنے وہ خاموش رہنے کو تیار نہیں ہیں، اسی لیے وہ متحدہ عرب امارات کے خلاف یورپی عدالتوں میں مقدمہ دائر کرنے پر غور کر رہی ہیں۔
اجلاس میں جوہین نے متحدہ عرب امارات میں دوران حراست اپنے سانے ہونے والے سلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی اداروں نے مجھے ایک نامعلوم اور انتہائی سرد جگہ پر حراست میں رکھا، وہ ہمیشہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے اور مجھے اعترافی بیانات نیز عربی میں لکھے ہوئے اعترافی کاغذات پر دستخط کرنے پر مجبور کرتے تھے۔
ایک پریس کانفرنس میں جوہانسن نے برطانوی خواتین سے کہا کہ میں آپ کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے سے پہلے کئی بار سوچیں اور ایک محفوظ اور روادار معاشرے کی تصویر کے جھانسے میں نہ آئیں جسے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں میں ہمارا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں: انصار اللہ
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اعلان
دسمبر
زارا برانڈ کے کپڑے خریدنا حرام ہے:فلسطینی قاضی القضات
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی عدلیہ کے سربراہ نے ایک فتوے میں اعلان کیا ہے
اکتوبر
پاکستان ایران تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے جمعرات کو
جنوری
12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے
ستمبر
بحرین کے درجنوں سیاسی قیدی کورونا سے متاثر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:بحرینی جیل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی لاپرواہی سے طویل قید
جنوری
حکومت 2 ہفتوں میں عالمی خیراتی تنظیموں سے متعلق فیصلہ کرے گی
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت اگلے دو ہفتوں میں درجن سے
ستمبر
نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا
?️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج
نومبر
پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے ایران اور چین کے ساتھ پارلیمانی سفارتکاری کی حمایت
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: اسد قیصرایک نیوز رپورٹر جنہوں نے اسلامی مشاورتی اسمبلی میں
اکتوبر