?️
سچ خبریں:روس میں ویگنر کی بغاوت کے خاتمے کے تین دن بعد، امریکہ نے یوکرین کے لیے اپنے نئے ہتھیاروں کے امدادی پیکج کی نقاب کشائی کی۔
امریکی محکمہ دفاع کے ڈپٹی پریس سکریٹری جنرل پٹ رائیڈر نے روس کی حالیہ صورتحال کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ روس میں ویگنر گروپ کی حالیہ مختصر بغاوت میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں ہے۔
رائیڈر نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ نے محکمہ خارجہ کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاؤس کے حکام سے بھی سنا ہے کہ امریکہ روس میں سکیورٹی کی حالیہ صورتحال کو ملکی معاملہ سمجھتا ہے۔
یہ بھی:یوکرین کے لیے 2 بلین امریکی ڈالر کا فوجی امدادی پیکج
یاد رہے کہ یہ پریس کانفرنس پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کے لیے 500 ملین ڈالر کے اسلحے کی امداد کے نئے پیکج کی نقاب کشائی سے چند گھنٹے قبل کی گئی۔
روئٹرز کے مطابق اس پیکج میں اسٹنگر ایئر ڈیفنس سسٹم، جیولین اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے گولہ بارود ہوگا نیز اس میں 30 بریڈلی فائٹنگ گاڑیاں اور 25 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز بھی شامل ہوں گی۔
مزید:یوکرین جنگ میں اب تک 38 بلین ڈالر کی امریکی امداد
فاکس نیوز کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے روس میں ولادیمیر پیوٹن کے اثر و رسوخ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا نیز ویگنر کی بغاوت کے موقع پر یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی امداد کے تازہ ترین پیکج کے بارے میں براہ راست جواب دینے سے بھی گریز کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے ریزرو دستوں پر 2.3 ارب ڈالر کا بھاری بوجھ
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے آغاز کے 20 ماہ گزرنے کے
مئی
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے خطرناک منصوبے
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ نے ایک ذریعے کے حوالے سے
اکتوبر
صیہونی سکیورٹی نظام کا یوم سیاہ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے
نومبر
کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ قیام کی مخالفت
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بڑھتے
فروری
روس کا اپنی معشیت مضبوط کرنے کا نیا انداز؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی حکومتی اور شہروں
اگست
مراکش سے امریکہ تک فلسطین کی عالمی حمایت
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں اور
اکتوبر
ملک بھر کے ملسمان آج یوم حیا منا رہے ہیں
?️ 14 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 14 فروری کے دن کو پوری دنیا میں
فروری
بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے
فروری