امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ یوکرین میں تنازعہ طویل عرصے تک جاری رہنے کا امکان ہے اور امن معاہدے کا امکان نہیں ہے۔
امریکی انٹیلی جنس کی اعلیٰ عہدہ دار کہا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یوکرین میں تنازعہ طویل عرصے تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم روسی افواج کا مختصر مدت میں مشرقی یوکرین سے آگے بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر اپریل ہینز نے ایکسپورٹ کنٹرول سے متعلق واشنگٹن کانفرنس کو بتایا کہ روس 1100 کلومیٹر طویل تنازعہ لائن کے ساتھ یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصہ پر کنٹرول رکھتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ روس کے زیر قبضہ علاقوں میں یوکرین کے باغیوں کی مزاحمت بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ماسکو کے لیے مشرق میں ڈونباس کے علاقے سے آگے بڑھنا مزید مشکل ہو رہا ہے جہاں اس کا تقریباً پورے لوہانسک علاقہ اور ڈونیٹسک کے کچھ حصوں پر قبضہ ہے۔
امریکی عہدہ دار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امن معاہدے کا امکان نہیں ہے،ہینز کے مطابق تنازعہ کا پانچویں مہینے میں ایک سخت جدوجہد کی شکل میں جاری رہنے کا امکان ہے جس میں روسی بڑھتے ہوئے فوائد کے باوجود پیش رفت نہیں کر ستے ، مختصر یہ کہ تصویر بہت تاریک ہے۔