?️
سچ خبریں:یوکرینی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روسی افواج کے خلاف جوابی حملوں کے نتیجے میں وہ ڈونیٹسک صوبے کے تین دیہات پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم روس نے اس کی مکمل تردید کی ہے۔
مغربی میڈیا میں وسیع کوریج کے ساتھ یوکرینی فوج کے جوابی حملوں کے بعد یوکرینی ذرائع نے اس ملک کے جنوب مشرق میں واقع صوبے ڈونیٹسک میں روسی افواج کے کنٹرول سے تین دیہاتوں کو واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اتوار کو یوکرین کی 68ویں یاگر بریگیڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں اس ملک کے فوجیوں نے بمباری سے متاثرہ عمارت پر یوکرین کا جھنڈا لہرایا،یوکرینی فوج کے مطابق یہ علاقہ ڈونیٹسک کے علاقے میں واقع گاؤں بلاہودتانہ ہے۔
یوکرین کی فوج کے علاقائی ترجمان والیری شیرشان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونیٹسک اور زپوریزیہ کے علاقوں کے مضافات میں واقع گاؤں بلاہودتانہ وولکا نووسِلکا گاؤں سے چند کلومیٹر جنوب میں کیف کے کنٹرول میں ہیں۔
یوکرین کی نائب وزیر دفاع ہانا ملیار نے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یوکرین کی افواج نے ایک اور گاؤں ماکاریوکا پر دوبارہ قبضہ کر لیا اور جنوبی محاذ پر دو سمتوں میں 300 سے 1500 میٹر کے درمیان پیش قدمی کی۔
دریں اثنا، روس کی وزارت دفاع نے اتوار کو اس بات پر زور دیا کہ اس نے اس علاقے میں یوکرین کے حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ایران پر حملے پر ہنگامہ کھڑا ہو
جون
حکومت کا گندم کے ایک اور بحران کے لیے تیار رہنے کا عندیہ
?️ 7 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ
مئی
عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کوئی آرمی چیف محب وطن ہے یا نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی
ستمبر
شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی
ستمبر
اردگان نے اپنی بات واپس لی
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری
اکتوبر
پاکستان نے عالمی دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا الزام مسترد کردیا
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے واڈوڈارا میں دئیے
اکتوبر
پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ایران نے مثبت کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 17 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل
مئی
خیبر پختونخوا: صوبےکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ
?️ 16 جون 2021پشاور(سچ خبریں) 18 جون کو خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ 2021-22 پیش
جون