سچ خبریں:عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے ہسپانوی اخبار اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی کہ یوکرین کا تنازع ایک عالمی جنگ ہے جو جلد ختم نہیں ہوگا۔
کیتھولک دنیا کے عالمی رہنما پوپ فرانسس نے ہسپانوی اخبار اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جلد ہی تیسری بار میرے پاس ایک مذہبی مشیر بھیجنے والے ہیں، میں ان سے رابطے میں ہوں اور مدد کروں گا۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ مجھے مختصر مدت میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ نظر نہیں آرہا کیونکہ یہ ایک عالمی جنگ ہے، اس وقت کئی فریق جنگ میں شامل ہیں جن کے اس سے بہت سے مفادات ہیں۔
پوپ نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جنگ ایک ایسی سلطنت سے شروع ہوتی ہے جو کمزور ہو رہی ہو ،ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جب استعمال کرنے ، بیچنے اور ٹیسٹ کرنے کے لیے ہتھیار موجود ہوں تو جنگ کے حالات فراہم کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پوپ فرانسس نے یومِ امن کے موقع پر ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں جنگ انسانیت کی شکست ہے جس کا شکار نہ صرف یہ ملک بلکہ بلکہ بلا تفریق پوری دنیا اس سے نقصان اٹھا رہی ہے اور متأثر ہو رہی ہے۔