?️
سچ خبریں:یوکرائن کے بحران پر سعودی حکومت نے اپنے پہلے سرکاری ردعمل میں کشیدگی میں کمی اور بحران کے سیاسی حل پر زور دیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے منگل کی رات اپنا ہفتہ وار اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے کی، جس میں پیداوار بڑھانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ریاض کی جانب سے اوپیک معاہدے کی پاسداری پر زور دیا۔
یادرہے کہ سعودی وفد نے اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران ریاض نے تیل کی منڈیوں کے استحکام اور توازن کی خواہش کا اظہار کیا،سعودی کابینہ کے اجلاس میں یوکرائن کی صورتحال اور توانائی کی منڈیوں پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا ایک اور موضوع تھا۔
اس حوالے سے سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے اطلاع دی کہ اس ملاقات میں تیل کی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب کی خواہش اور OPEC Plus معاہدے سے وابستگی پر زور دیا گیا،رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے یوکرائن میں کشیدگی کی کمی اور اس ملک میں جاری بحران کے سیاسی حل پر بھی زور دیا،قابل ذکرہے کہ یوکرائن کے بحران پر سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری ردعمل ہے۔


مشہور خبریں۔
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ
جولائی
حکومت کا 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے 6 سے 8 ارب ڈالرز
مارچ
مشہور روسی فلسفی کی بیٹی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو یجن میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مشہور روسی فلسفی الیگزینڈر
اگست
بین الاقوامی اداروں کی غزہ میں جنگ بند کرنے کی درخواست
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے متعلقہ تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں
نومبر
پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، آئی ایم ایف کا اعلامیہ
?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم
مارچ
غزہ جنگ بندی کی وجوہات
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر
اگست
جنوبی شام پر اسرائیلی توپ خانے کا حملہ
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے مقامی ذرائع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے
اکتوبر
غزہ کے بارے میں ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب آج ایران سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے رکن
نومبر