?️
سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرائن میں پیش آنے والی صورت حال نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ رہا ہے۔
العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے ایک تقریر میں یوکرائن کی حالیہ صورتحال پر ردعمل ظاہر کیا،انہوں نے کہا کہ یوکرائن کی موجودہ صورتحال یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ رہا ہے۔
لبنانی حزب اللہ کے سنیئر عہدہ دار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے امریکی حمایت پر انحصار کرنا غلط ہےاس لیے کہ امریکی اگر یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ ان کے مفادات خطرے میں ہیں تو وہ فورا ہی اپنے اتحادیوں سے منہ موڑ لیں گے ۔
ہاشم صفی الدین نے کہاکہ امریکہ نے دکھا دیا ہے کہ وہ ان لوگوں کو بھی چھوڑ دیتا ہے جن کی اس نے حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے، امریکہ اور مغرب نے یوکرائن کو جنگ پر اکسایا لیکن آج وہ اس سے منہ موڑ رہے ہیں۔
حزب اللہ کے سنیئر عہدہ دار نے کہا کہ ہم نے لبنان میں اس طرح کا تجربہ کئی بار دیکھا ہے، امریکیوں نے لبنان میں اپنے ایجنٹوں سے وعدہ کیا اور انہیں دھوکہ دے کر فتنہ کے جہنم میں گھسیٹا اور پھر چھوڑ دیا۔
مشہور خبریں۔
پی آئی اے نے 17 ارب کی قرض وصولی کے بعد فلائٹ آپریشنز بحال کردیا
?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی مسائل سے دوچار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی
ستمبر
کورونا وائرس: ملک بھر مزید 56 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے
مئی
فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار
جنوری
آئزن کوٹ: ٹرمپ کی گولانی سے ملاقات اسرائیل کے لیے بری علامت ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
مئی
ہالینڈ میں ترکی مخالف مظاہرے؛ کم از کم 6 زخمی ، 50 گرفتار
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ہالینڈ کی پولیس نے اعلان کیا کہ دی ہیگ میں کیمیائی
دسمبر
سابق وزیراعظم کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا:وزیر اعظم
?️ 26 مارچ 2022کمالیہ: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل
مارچ
دشمن کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی فوج کے سربراہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اگر
مارچ
اپنے خلاف تلخ گفتگو اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، مولانا فضل الرحمان
?️ 15 جولائی 2025چارسدہ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
جولائی