?️
سچ خبریں:سید حسن نصراللہ نے بیروت میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ یوکرائن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اس نے تنازعہ کو ہوا دی تھی اور اس نے سفارتی حل تک پہنچنے میں مدد نہیں کی اور نہ ہی اس نے جنگ کو روکنے کے لیے کچھ کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے وضاحت کی کہ یوکرائن پر روسی حملے کے آغاز کے ساتھ ہی بعض نے اسے منظور کیا، بعض نے اس کی مذمت کی اور بعض نے غیر جانبداری کا اعلان کیا، یہاں جو چیز اہم ہے وہ یہ ہے کہ اس عالمی واقعہ کی پیروی کی جائے اور ہر گھنٹے اور ہر دن اس سے سبق حاصل کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیش نظر خدشہ ہے کہ حالات روس یوکرائن جنگ سے آگے بڑھ جائیں گے کیونکہ آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے خطے میں بہت سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مختلف ممالک میں یکساں ترقی کے پیش نظر عالمی پوزیشنوں اور معیارات میں دوغلے پن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ معاملات میں دوہرے معیارات ہیں،ہمارا ایک سوال ہے کہ جب امریکہ نے افغانستان اور عراق پر حملہ کیا اور لاکھوں لوگوں کو ہلاک کیا تو دنیا نے کیا ردعمل ظاہر کیا، اور اب روس کے یوکرائن میں داخل ہونے اور جنگ اور فوجی آپریشن کے آغاز پر کیا ردعمل ظاہر ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار امریکہ ہے، کیونکہ اسی نے تنازعہ کو ہوا دی تھی اور اسی نے سفارتی حل تک پہنچنے میں مدد نہیں کی نیز نہ ہی اس نے جنگ کو روکنے کے لیے کچھ کیا، بلکہ اس پر دباؤ ڈالا کہ اسے شروع کیا جائے جبکہ اس جنگ کی قیمت کون ادا کرے گا؟ روس اور یوکرائن کے لوگ۔
مشہور خبریں۔
الیکشن ٹربیونل نے شوکت ترین کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ
دسمبر
الاقصیٰ طوفان صہیونیوں کے خلاف ایک اہم جنگی موڑ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی پر ردعمل کے بعد فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
2021 کی سب سے بڑی کامیابی نیتن یاہو کو ہٹانا تھا:گانٹز
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: سیکڑوں بلیو اینڈ وائٹ کارکنوں کی شرکت کے دوران اسرائیلی
دسمبر
بابائے قوم محمد علی جناح کو یومِ پیدائش کے موقع پر قوم نے خراج عقیدت پیش کیا
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی
دسمبر
سعودی عرب کے متنازعہ ڈرامہ سیریل معاویہ پر شدید عالمی ردعمل
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے ایم بی سی چینل پر نشر ہونے
مارچ
امریکہ نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کی بربریت کا اعتراف کیا
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر
جون
2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ
دسمبر
وکی پیڈیا کو بھارت میں قانونی جنگ کا سامنا
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: آن لائن مفت اور غیر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے
نومبر