?️
یورپ میں معاشی سست روی کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک گئی
تازہ ترین اقتصادی اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ یورپ میں دوسری سہ ماہی 2025 کے دوران ترقی کی رفتار تقریباً تھم گئی ہے۔ اس صورتحال نے یورپی معیشت کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے اور ماہرین توانائی کے بحران، بڑھتی مہنگائی اور مزدوروں کی کمی کو بڑی رکاوٹیں قرار دے رہے ہیں۔
یورپی سینٹرل بینک کی سربراہ کریسٹین لاگارڈ نے امریکی فیڈرل ریزرو کے ایک اجلاس میں کہا کہ یورپ کی معیشت میں غیر ملکی کارکنوں کا کردار کلیدی ہے۔ ان کے مطابق اگر مہاجر مزدور موجود نہ ہوتے تو یورو زون کو گزشتہ برسوں میں سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑتا۔ مثال کے طور پر انہوں نے بتایا کہ جرمنی کی جی ڈی پی 2019 میں غیر ملکی مزدوروں کے بغیر چھ فیصد کم ہو جاتی۔
فائنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بھی خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ دہائیوں میں دنیا کی بڑی معیشتیں—یورپ، جاپان اور برطانیہ—شدید افرادی قوت کی کمی کا سامنا کریں گی، کیونکہ شرح پیدائش تاریخی حد تک کم ہو چکی ہے جبکہ اوسط عمر بڑھ رہی ہے۔ اس رجحان کے باعث پیداوار گھٹے گی اور مہنگائی بڑھنے کا خطرہ ہے کیونکہ مزدور کم یابی کے باعث زیادہ اجرت کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق، یورو زون کی معیشت اپریل سے جون 2025 تک صرف 0.1 فیصد بڑھی جبکہ یورپی یونین مجموعی طور پر 0.2 فیصد ترقی کر سکی۔ یہ شرح پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے، جب برآمدات کی بدولت یورو زون کی ترقی 0.6 فیصد اور یورپی یونین کی 0.5 فیصد رہی تھی۔
ملکی سطح پر صورتحال غیر متوازن ہے:جرمنی اور اٹلی کی معیشت 0.1 فیصد سکڑ گئی،اسپین نے گھریلو طلب اور سرمایہ کاری کے باعث 0.7 فیصد ترقی کی،
مشرقی یورپ میں تیز رفتاری دیکھی گئی، جہاں رومانیہ نے 1.2 فیصد اور پولینڈ نے 0.8 فیصد ترقی کی، زیادہ تر یورپی یونین کے سرمایہ کاری پروگرام NGEU کی بدولت۔
صنعتی پیداوار کے محاذ پر بھی صورتحال نازک ہے۔ یورو زون میں جون 2025 میں پیداوار 1.3 فیصد کم ہوئی جبکہ پورے یورپی یونین میں یہ کمی 1 فیصد رہی۔ آئرلینڈ میں سالانہ بنیاد پر سب سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی جو 11.3 فیصد رہی۔
ماہرین کے مطابق یورپ کی معیشت کو درپیش بڑے چیلنجز میں شامل ہیں توانائی کی بلند قیمتیں، کم سرمایہ کاری اور کمزور پیداواری صلاحیت،چین کی بڑھتی ہوئی مسابقت،
یورو نیوز کے مطابق، یورپ کی معیشت کی حالیہ سست روی نے خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ قاره سبز کی رونقِ معاشی مزید کمزور ہو سکتی ہے، اور اگر اصلاحات نہ کی گئیں تو یورپی یونین ایک طویل مدتی جمود کا شکار ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ورلڈ بینک کی پنجاب کے زرعی شعبے کیلئے 20 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد؛ (سچ خبریں)عالمی بینک نے پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید
جولائی
بن سلمان نے ٹرمپ سے گفتگو میں کیا کہا؟
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو
نومبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
?️ 5 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اپریل
جاسوسوں سے بھرا ہوا بلغراد نیا کاسا بلانکا بنا
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کا کہنا ہے کہ اس ملک
جنوری
حزب اللہ کا 7 اکتوبر اسرائیل کے لیے کیسا رہا؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے خلاف حزب
مئی
آرمی چیف سے ائیرچیف مارشل کی الوداعی ملاقات، آرمی چیف نے ایئرچیف کی خدمات کو سراہا
?️ 16 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل
مارچ
جمعہ صیہونیوں کے خلاف غصے کا دن
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں فلسطینیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم
اکتوبر
امریکہ کے ہاتھوں یمن کا محاصرہ جنگی جرم ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ
نومبر