یورپ میں غزہ کے حق میں مظاہرے جاری

یورپ

?️

واضح رہے کہ یورپی شہروں اور دارالحکومتوں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، جن میں صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ میں ہونے والے فاقہ کشی اور نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا، نیز محصور غزہ کے باشندوں تک فوری انسانی امداد پہنچانے کی اپیل کی گئی۔
فرانس
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مظاہرین نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے مسلسل اجتماعی قتل عام کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی اپیل کی۔ مظاہرین نے فرانس سمیت مغربی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں صیہونی ریاست کے جرائم میں تعاون بند کریں۔ انہوں نے مارسیلے بندرگاہ کے کارکنوں کی تعریف کی جنہوں نے صیہونی ریاست کے حائفہ بندرگاہ پر بھیجے جانے والے فوجی سازوسامان کی لوڈنگ سے انکار کر دیا تھا۔
اٹلی
اٹلی میں لاکھوں افراد نے دارالحکومت روم کی سڑکوں پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ قتل عام بند کرو، تعاون بند کرو۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم اور "آزاد فلسطین” کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اطالوی خبر ایجنسی ایجی کے مطابق، اس مظاہرے میں تقریباً 3 لاکھ افراد شریک ہوئے۔
جرمنی
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی ایک احتجاجی اجتماع ہوا، جس میں غزہ میں اجتماعی قتل عام کے فوری خاتمے اور صیہونی ریاست کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس اجتماع میں فلسطینی تارکین وطن، انسانی حقوق کے کارکنان اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے والے افراد شامل تھے، جنہوں نے جرمن حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ کے باشندوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو فوجی امداد دینا بند کرے۔
سویڈن
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی غزہ کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی ریاست کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت بند کرے اور اس پر سخت پابندیاں عائد کرے۔ ریلی کے شرکاء نے "سویڈن کہتا ہے: نہیں اجتماعی قتل عام کو” کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کے باشندوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور صیہونی ریاست کے جرائم کی مذمت کی۔

مشہور خبریں۔

ایران اور پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ اقدامات کا عزم

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ایران اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کے

اسرائیل بغیر امریکی حمایت ایران پر حملہ نہیں کرسکتا۔ ملیحہ لودھی

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا

ٹک ٹاک میں تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹوریز میں

ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز

ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان 4 فیصد کا فرق 

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: رائٹرز نیوز ایجنسی اور Ipsos پولنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے

طالبان کے متعلق ہندوستان کی پالیسی میں تبدیلی

?️ 10 جون 2021سچ خبریں:ہندوستان نے افغان طالبان کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے

صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں کئے وحشیانہ حملے

?️ 2 فروری 2022سچ خبریں:  قابض صہیونی افواج نے آباد کاروں کی سلامتی کو یقینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے