یورپی یونین کے ٹوٹنے کے آثار

یورپی یونین

🗓️

سچ خبریں:سوئٹزر لینڈ کا کہنا ہے کہ روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے یورپی یونین ٹوٹ سکتی ہے۔
سوئٹزر لینڈ کی نائب صدر امارتولو بلوچر نے روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ یورپی ممالک یوکرین میں جنگ کو جاری رکھنے کے بجائے اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور جان لیں کہ وہ روسی گیس سے وابستہ ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کی نائب صدر بلوچر نے مزید کہا کہ یورپ کو چاہئے کہ کم سے کم دو ہزار بائیس کے موسم بہار تک، مسلسل گیس کی سپلائی اور امن کے سلسلے میں روس کے ساتھ سمجھوتہ کرلے کیونکہ بجلی اور گیس کی کمی موسم سرما سے پہلے بھی ایک تلخ حقیقت میں تبدیل ہو سکتی ہے اور اس کی بدترین صورت یہ ہوگی کہ یورپی یونین بکھر جائے گی اور یہ ایک المیہ ہوگا۔

اس سے قبل بلغاریہ نے روسی فیڈریشن کی جانب سے گیس کی قیمت کی ادائیگی کی تجویز قبول کر لینے کا مطالبہ کیا تھا،جرمنی کے وائس چانسلر رابرٹ ہابک نے بھی زیڈ ڈی ایف نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس کی جانب سےگیس کی سپلائی میں کمی سے جرمنی میں انرجی کی صورت حال سنگین اور تشویشناک ہوگئی ہے ۔

مولداویہ کے سابق صدر ایگور دودون نے بھی کہا ہے کہ کیشیناؤ آئندہ عشروں میں بھی یورپی یونین کا رکن نہیں بن پائےگا لیکن روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہوا تو آئندہ مہینوں میں ہی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن اور وینتن یاہو کا ایک نیا مشورہ

🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس

خطے میں امریکہ کا نیا اشتعال انگیز قدم

🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے 3,000 سے زیادہ امریکی

تائیوان میں معاملے میں چین کا ایک بار پھر امریکہ کو انتباہ

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:چین نے امریکی میڈیا پر دھوکہ دھی کا الزام عائد کرتے

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار

🗓️ 1 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک

فیس بک پر 12 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد

🗓️ 22 اکتوبر 2021لندن(سچ خبریں) فیس بک کو حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

الیکشن میں مشین استعمال کرنے کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

🗓️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر

اعتماد کھونے کے بعد دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ڈرامہ ہے،مولانا فضل الرحمان

🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اپوزیشن کی وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے

صہیونی حکومت کی ایران کے سامنے بے بسی؛تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر کی زبانی

🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے