?️
سچ خبریں:یورپی یونین کی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے ایک ارب یورو مختص کرنے پر اتفاق کیا۔
یورپی یونین کی کونسل نے یوکرین کے لیے گولہ بارود اور ہتھیاروں کی خریداری کے لیے ایک ارب یورو مختص کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ یورو فنڈ فار پیس فنڈ سے مختص کیا جائے گا۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولبا نے بھی یورپی یونین کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئےایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں یوکرین کو گولہ بارود کی مشترکہ فراہمی کے لیے ایک بلین یورو کی امداد کے دوسرے حصے کے ساتھ یورپی کونسل کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ یہ قدم یوکرین کی طویل مدتی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا اور اسے روسی حملے کو شکست دینے میں مددگار ہو گا۔
یاد رہے کہ روس کی جانب سے مغربی ممالک کو یوکرین کو فوجی مدد فراہم کرنے اور اس ملک کو جنگی ساز و سامان بھیجنے کے بار بار انتباہ کے باوجود امریکہ نے بدھ کی شام کیف کے لیے ایک نئے امدادی پیکج کا اعلان کیا،یوکرین کے لیے 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کرتے ہوئے، امریکی حکومت نے کہا کہ پہلی بار اس پیکج میں Hydra 70نامی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نئی فوجی امداد فروری 2022 میں ڈونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے لیے امریکی امداد کا 37 واں پیکج ہے، جس سے بھیجی جانے والی کل امداد 35.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے،امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اس نئے امدادی پیکج کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور ہمارے اتحادی اور شراکت دار جب تک ضروری ہو یوکرین کے ساتھ متحد رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
کینا روڈ سانحہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 6 جون 2021لاہور ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی کینال
جون
سندھ کابینہ کی میئر کراچی کو مزید اختیارات دینے کی منظوری
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ کابینہ نے صوبے کے منتخب نمائندوں خصوصاً کراچی
نومبر
فلسطین کے حامیوں کو کچلنے کا نیا امریکی حربہ
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: نیویارک ریاست کی ڈیموکریٹ گورنر نے فلسطین کے حامیوں کے
جون
صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا اعتراف
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں
مارچ
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت؛ لاپیڈ نے کنیسٹ چھوڑنے کی دی دھمکی
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے
فروری
امریکہ کا روس کو انسانی حقوق کمیشن سے باہر کرنے کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کے
مارچ
این ایف سی فارمولا تبدیل کے بغیر وفاق اضافی فنڈز کیسے استعمال کرسکتا ہے؟ سپریم کورٹ
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر
مئی
کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا
?️ 29 دسمبر 2024 کوہاٹ: (سچ خبریں) حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجود
دسمبر