?️
سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے نے یورپی یونین کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی سامراج کے سامنے جھکنا چھوڑ دیں۔
یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ امریکی سامراج کے سامنے جھکنا بند کریں، یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے مک والیس نے ایک ٹویٹ کیا کہ عالمی امن کے مفاد اور موسمیاتی بحران کے چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ یورپی یونین کے چین کے ساتھ مثبت اور مضبوط تعلقات ہوں۔
یہ وقت ہے کہ یورپی یونین کے رہنما امریکی سامراج کے سامنے جھکنا چھوڑ دیں، انہوں نے یہ ٹویٹ چینی صدر کے بیان کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر انسانیت کی مشترکہ اقدار یعنی امن، ترقی، انصاف، عدالت، جمہوریت اور آزادی کی حمایت کریں گے تاکہ عالمی امن کے تحفظ اور فروغ کو جاری رکھا جا سکے اور ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔
والیس نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امن کو بھی ایک موقع دیں جبکہ یورپی پارلیمنٹ کے زیادہ تر نمائندوں نے امن سے منہ موڑ لیا ہے لیکن یہ جنگجو کس کی خدمت کرتے ہیں؟ یہ جنگ امریکی سامراج اور نیٹو کے لیے تو اچھی ہو سکتی ہے لیکن یورپ کے لوگوں کے لیے تباہ کن ہے، ہمیں اس پاگل پن کو روکنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں تنویر الیاس کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق
اپریل
مزاحمتی تحریک کے میزائلوں کے بارے میں ان کہی باتیں؛ حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر کی زبانی
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے اینٹی آرمر میزائل یونٹ کے کمانڈر اور
فروری
چلی کے صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گابریل بوریک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
واشنگٹن میں بن سلمان کا اہم دورہ سیکیورٹی ضمانتوں کی تلاش، اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کا امکان کم
?️ 16 نومبر 2025 واشنگٹن میں بن سلمان کا اہم دورہ سیکیورٹی ضمانتوں کی تلاش،
نومبر
اقوام متحدہ کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، مزید فنڈز طلب
?️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ
ستمبر
صیہونی انٹیلی جنس عہدہ دار کا حزب اللہ کے جنگی تجربے اور میزائل کی اعلیٰ صلاحیت کا اعتراف
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس عہدہ دار نے میزائل ہتھیاروں
دسمبر
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، وزیر داخلہ
?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
جولائی