🗓️
سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نےمتحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بیڑے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ایک جنگی بحری جہاز کو ضبط کرلیا ہے جس پر فوجی ساز و سامان تھا اور وہ یمن کی آبی سرحد میں بغیر کسی اجازت کے داخل ہوا تھا ، یحیی سریع نے سعودی اتحاد کو ، ضبط شدہ بحری جہاز پر کسی قسم کی کارروائي کی جانب سے خبردار کیا ہے کیونکہ اس میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے عملہ کے اراکین موجود ہیں۔
یمن کے اعلی مذاکرات کار محمد عبد السلام نے متحدہ عرب امارات کے ایک بحری جہاز کو ضبط کئے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو ضبط کرنا یمن کی قوم کا قانونی حق ہے اور مسلح فوج بھی اس بارے میں باقاعدہ بیان جاری کرےگی ، المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جنگي جہاز کو بحر احمر میں الحدیدہ کی الصلیف بندرگاہ کے قریب ضبط کیا گيا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے دعوے کے بر عکس ، جہاز میں طبی ساز و سامان نہیں بلکہ فوجی ساز و سامان اور ہتھیار ہیں ، واضح رہے اس سے قبل سعودی اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ حوثیوں نے الحدیدہ کے پاس متحدہ عرب امارات کے پرچم کے ساتھ چلنے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے جس پر طبی سامان ہے ۔
مشہور خبریں۔
عارف علوی کیلئے بہت قانونی مسائل بننے والے ہیں، بلاول بھٹو
🗓️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
فروری
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
🗓️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک
اپریل
امریکہ نے ایک بار پھر خطہ میں اپنی موجودگی کی وجوہات ظاہر کر دیں:شام
🗓️ 29 جون 2021سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور
جون
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے میں وقت کا مسئلہ ہے: صیہونی ربی
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے
مئی
’کل ڈھونگ رچایا گیا‘، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان
🗓️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل
اپریل
26ویں آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر
🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف
نومبر
امریکہ کا عمان کے ذریعے یمن کو پیغام
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
جنوری
عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ
جون