?️
سچ خبریں:امریکہ ایک طرف یمن میں جنگ بندی کی حمایت کر رہا ہے اور دوسری طرف اس ملک کے گناہ لوگوں کا قتل عام کرنے کے لیے اسلحہ بھیج رہا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے امریکہ کی منافقانہ پالیسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طرف اعلانیہ جنگ بندی کی بات کر رہے ہیں اور دوسری طرف اپنا دشمنانہ رویہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے سربراہ علی القحوم نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ امریکی مفادات کی تکمیل کے لئے شروع کئے گئے سعودی اماراتی منصوبہ کے خلاف متحد ہوجائیں۔
المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی، جنگی ہتھیار، گاڑیاں اور بحری جنگی جہاز یمن کے مختلف علاقوں جیسے سقطری جزیرے میں داخل ہو رہی ہیں، القحوم کا کہنا تھا کہ ہم غیرملکی فوجیوں کے یمن پر قبضے اور ملک کی تقسیم کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایک طرف جنگ بندی کی حمایت کا کھل کر اعلان کر رہے ہیں تو دوسری طرف اپنی دشمنانہ پالیساں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ یمنی عوام کے خلاف ہیں، ہم اس جنگ کے خطرہ سے آگاہ ہیں اور تمام سامراجی فوجیوں کے انخلاء اور اپنے علاقے واپس لینے تک ہم جنگ کے لئے آمادہ ہیں۔
تحریک انصار اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ غیرملکی کمپنیاں یمن کے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہی ہیں، ہم اس معاملے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے اور یمنی فوجیوں نے اپنی حالیہ پریڈ سے تمام غیرملکی قابض فوجیوں کو ایک کھلا پیغام دے دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
’دغا باز دل‘ کی ابتدائی دو دن میں ریکارڈ کمائی
?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی
اپریل
اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے
مارچ
غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے غزہ شہر پر جنگ
ستمبر
ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیلی قبضے کو طول دینے کی سفارتی چال: چینی میڈیا
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ٹرمپ کا
اکتوبر
روسی تجزیہ کار: امام خمینی دنیا میں آزادی کی علامت ہیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ایک روسی تجزیہ کار اور سیاسی امور اور مشرق وسطیٰ
جون
عراقی وزیر اعظم نے اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی اور سیکورٹی اتحاد کی تشکیل پر زور دیا
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں علاقے میں صیہونی حکومت
ستمبر
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا حکم
?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین
مئی
مزاحمت کی طاقت سے صیہونیوں کو تشویش
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے اپنے ایک کالم
دسمبر