سچ خبریں:یمن کی نیشنل پیپلز پارٹی نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا کہ بحران کا حل ان کے ملک پر حملوں کے خاتمے سے شروع ہوگا۔
انصار اللہ نیوز ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے بحران کا حل اتحادی حملوں کو روکنے، محاصرہ توڑنے، تعمیر نو اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کی ضمانت دینے، اور مسائل کو حل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کے بغیریمنوں کے درمیان مذاکرات کے لیے موقع کی فراہمی کے بعدممکن ہوگا۔
کانگریس نے جارح ممالک کے فوجی حملوں میں اضافے اور صعدہ، الحدیدہ اور صنعا میں عام شہریوں پر حملے اور یمن کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی مذمت کی،بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ہمسایہ ممالک کے منصوبوں کے خلاف یمنی عوام کی فتح کو ثابت کرنے کے سات سال گزر جانے کے بعد، اتحادیوں کے حملوں میں اضافے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور اس کے بعد بھی نہیں نکلے گا،یمن کی نیشنل پیپلز کانگریس نے امریکی حکومت یا دیگر ممالک کی طرف سے تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کسی بھی کوشش کی شدید مخالفت کی۔
بیان کے آخر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکی مؤقف یمن کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے امن عمل میں رکاوٹ آئے گی۔