سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کے بارے میں اس ملک کا مؤقف بیان کرتے ہوئے اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے یمن میں جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے اس راستے میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی۔،انہوں نے مزید کہا کہ یمنی قوم کی ناکہ بندی جنگ بندی کی توسیع میں رکاوٹ بنے گی۔
العزی نے تاکید کی کہ محاصرہ ایک جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ مغربی ممالک اور اقوام متحدہ کا کردار ناکہ بندی کو فوجی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اور اسے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ہے۔
العزی نے تاکید کی کہ اقوام متحدہ اور مغربی ممالک امریکی لاٹھی اور خلیج فارس کی گاجر کی پالیسی کے نیچے دبے ہوئے ہیں ،ان کی لغت میں قانون کی کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل انصار اللہ کی سپریم سیاسی کونسل نے ایک اجلاس کے دوران یمن میں جنگ بندی سے متعلق تازہ صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔