یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج

یمن

?️

سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے یمن میں کئی طبی مراکز کے بند ہونے کے خطرے کے نتیجے میں اس ملک کاطبی شعبہ مفلوج ہورہ گیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں یمنیوں کو طبی خدمات کی فراہمی بند ہو جائے گی۔
یمنی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے 35 سالہ شہری محمد محسن جو 15 سال سے باقاعدگی سے ڈائیلاسز سنٹر جارہے ہیں، نے کہاکہ یمن کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد اور پابندیوں نیزمحاصرے کی وجہ سے اس ملک کی طبی خدمات بہت خراب ہو گئی ہیں، انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان پابندیوں نے انھیں اور ان جیسے بیماروں کو براہ راست متاثر کیا ہے،کہا کہ ہمارے بہت سارےمریض ہر روز اپنی موت کا انتظار کرتے ہیں۔

گردوں کے ایک اور مریض محمد حسن نے بتایامیں 15 سال سے ڈائیلاسز پر ہوں، تاہم ڈائیلاسز سے متعلق خام مال اور ادویات کی کمی کی وجہ سے ہم روزانہ اپپنی موت کو دیکھتے ہیں، اسی طرح ڈیزل کی کمی کی وجہ سے ڈائیلاسز کے دوران بجلی مسلسل بند ہوجاتی ہے، یہ سب کے لیے سخت پابندیوں کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہسپتال مکمل طور پر بجلی پر منحصر ہےاور بجلی کی پیداوار کے لیے بھی ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے، اور اگر یہ مواد فراہم نہ کیا گیا تو ڈائیلاسز کا عمل رک جائے گا اور اس شعبے کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی تعداد میں اضافہ

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے آباد کاروں سے کہا کہ وہ

آج ’ ’ یوم یکجہتی کشمیر“ جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

?️ 5 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آج پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد ایران کی خارجہ پالیسی 

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: الزیتونہ فلسطینی مطالعاتی مرکز نے ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان

امریکی حکومت کا تائیوان کو 500 ملین ڈالر کی اسلحہ امداد بھیجنے کا منصوبہ

?️ 7 مئی 2023ایک باخبر ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت تائیوان کو

کسان اتحاد کا مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کی جانب ’احتجاجی مارچ‘ کا اعلان

?️ 25 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) کسان اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر

شنزو آبہ کے قتل کی تازہ ترین تفصیلات

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:   جاپانی پولیس نے 41 سالہ شخص تیتسویا یاماگامی کی شناخت

کورونا ویکسین لگوانے والوں کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے: اسد عمر

?️ 7 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمرنے  کورونا ویکسین لگوانے کے

صہیونی فوجی یونٹ 8200 کے کمانڈر کے مستعفی ہونے کی خبریں

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے 8200

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے