?️
سچ خبریں:یمن کے قومی مرکز برائے کینسر ٹیومر کے ڈائریکٹر نے کہا کہیمنی شہریوں کے خلاف سعودی جارحیت پسند اتحاد کے جاری جرائم کا ذکر کرتے ہوئےکہاکہ ملک میں کینسر کے مریضوں کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔
المسیرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی نیشنل کینسر ٹیومر سنٹر کے ڈائریکٹر عبد اللہ ثوابه نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ سعودی جارحیت پسند اتحاد کے جرائم اور صنعاء کے ہوائی اڈے کی بندش سے کینسر کے ہزاروں مریضوں کے علاج کے لئے طبی وسائل درآمد کرنا انہیں بیرون ملک منتقل کرنا ممکن ہوگیا ہے نیز ملک میں بھی علاج کا کوئی امکان نہیں ہے۔
عبداللہ ثوابہ نے کہا کہ کینسر میں مبتلا کچھ بچے انتہائی خراب جسمانی حالت میں ہیں، ان کی خشک جلد کینسر کے ٹیومر کا باعث بنی ہے ، جو یمن کے شہریوں کے خلاف دشمن کی مسلسل جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سےچار بچوں کو بہت جلدعمدہ سرجری کی ضرورت ہے ، لیکن صنعا ایئر پورٹ کا محاصرہ اور بند ہونے کی وجہ سے یمن میں یہ آپریشن انجام دینا ممکن نہیں ہے۔
یمنی نیشنل کینسر سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 2015 میں 4500 سے بڑھ کر 6500 ہوگئی ہےجس کا مطلب ہے کہ اس سال 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ بالکل بھی عام بات نہیں ہے،یمنی عہدیدار نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پرہجوم شہروں کو نشانہ بنانا اور شہروں پر بمباری نیز دشمنوں کے ذریعہ شہریوں پر حملہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کا استعمال گذشتہ ادوار کے دوران کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھانے میں سب سے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔
یادرہے کہ سعودی اماراتی اتحاد یمن پر قریب سات سالوں سے بمباری اور گولہ باری کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کے عوام پر محاصرہ ، فاقہ کشی اور طبی سامان کی عدم فراہمی ، اور عورتوں اور بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہےاس کے علاوہ یہ حملے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور اس غریب عرب ملک میں غربت ، بیروزگاری اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو خوش آمدید کہتے ہیں: غلام سرور
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا
فروری
ہر حوالدار، ہر پولیس والا ججز کے آرڈرز کو پیروں تلے روند دیتا ہے، علیمہ خان
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان
اپریل
رفح کراسنگ پر ڈیرے ڈالنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے 32 ممالک کے شہریوں کی شرکت سے گلوبل مارچ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے ساتھ عالمی یکجہتی روز بروز پھیل
جون
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر
?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست
دسمبر
الجولانی کی شامی فوجیوں کو دھمکی
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ ہیئت تحریرالشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے
دسمبر
غزہ کی حمایت میں یمنیوں کا شاندار مارچ
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: یمنی عوام نے ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں شاندار
جون
کیا یورپ کے ہاتھ بھی فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں؟
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ تعلقات کی کمیٹی کے
اپریل
کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے حکومت نے سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
جولائی