یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے غیر معمولی بین الاقوامی اتفاق رائے

یمن

🗓️

سچ خبریں:یمن میں امریکی مندوب نے دعوی کیا کہ یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے خطہ کا اور بین الاقوامی انوکھااتفاق رائے ہوا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں امریکی مندوب لنڈرکنگ نے ایک تقریر میں دعوی کیا ہے کہ یمن میں جنگ کے خاتمے کے خطہ کا اور بین الاقوامی انوکھااتفاق رائے ہوا ہے ،رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک مختصر بیان میں لنڈرکنگ نے یمنی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یمن پر طے پانے والا بین الاقوامی معاہدہ مستقل جنگ بندی کے قیام اور اس ملک میں سیاسی حل تک پہونچے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں یمن میں جنگ جاری رکھنے کے لئے سعودی عرب کی سعودی عرب کی واضح حمایت کے بارے میں بتائے بغیر کہا کہ ہم عید الاضحی مناتے ہیں جبکہ یمن میں جنگ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی غیر معمولی اتفاق رائے ہوئے جس سے مستقل طور پر جنگ بندی اور بحران کے سیاسی حل کی طرف جانے کا امکان دکھائی دے رہا ہے۔

امریکی عہدیدار نے بھی اپنے دعووں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس بین الاقوامی اتفاق رائے کی کامیابی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ نیک نیتی سے مذاکرات کرنے اور یمنی عوام کو راحت پہنچانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

یمن میں امریکی مندوب نے دنیا بھر میں مقیم تمام یمنیوں خصوصا ان لوگوں کو جو عید الاضحی کے موقع پر اپنےکنبہ اور دوستوں سے دور ہیں، اس عید کی مبارکباد دی ۔

 

مشہور خبریں۔

نئے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف میں مقابلہ

🗓️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف

ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ

نیٹو کی عمارتوں میں مشکوک لفافے دریافت

🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کی سکیورٹی سروسز نے بیلجیم میں اس اتحاد کی عمارتوں

وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا

🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ

بے گناہ فلسیطنیوں کے خلاف صیہونی بربریت پر سعودی عرب بھی خاموش نہ رہ سکا

🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:جنین شہر میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائی کے

صیہونی فوج کے تین پیدل دستے حزب اللہ کے محاصرے میں

🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ رات تین خصوصی

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

🗓️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز

آبادی سے زیادہ بندوقیں رکھنے والا ملک

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:ایک سوئس انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ ایک ایسا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے