🗓️
سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم "انتصاف” نے امریکہ کی قیادت میں جارح سعودی اماراتی اتحاد کے جرائم پر ایک نئی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 8 ہزار سے زائد یمنی بچے اس اتحاد کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
مذکورہ ادارے نے اعلان کیا کہ یمن میں اس جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک آٹھ ہزار 116 بچے ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کہ اس اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں چھ ہزار عام شہری معذور ہوچکے ہیں جن میں سے 5 ہزار559 بچے ہیں۔
مذکورہ تنظیم نے مزید کہا کہ ایک ملین 400 ہزار یمنی بچے اپنے بنیادی ترین حقوق سے محروم ہیں جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے 20 لاکھ 300 ہزار سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، انتصاف نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے روزانہ 80 سے زائد یمنی بچے مر جاتے ہیں نیز یہ مسئلہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ ہے، اس طرح کہ ہر سال 39% یمنی بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں۔
مذکورہ ادارے نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی اتحاد یمن میں خواتین اور بچوں کے خلاف تمام جرائم کا ذمہ دار ہے، انسانی حقوق کے دعویدار بین الاقوامی اداروں سے اس میدان میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک یمن نے کتنے بحری اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے؟
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر
مارچ
سعودی فیسٹیول؛ دنیا کا سب سے بڑے موسم خزاں کا تفریحی میلہ
🗓️ 20 نومبر 2024دنیا کے سب سے بڑے موسم خزاں کے تفریحی میلے کے نعرے
نومبر
یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا
جون
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی چرواہا گرفتار
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے صیہونی آبادکاروں کے حملہ کا شکار ہونے والے
ستمبر
صیہونی بینیٹ کابینہ کی ریل خاتمے کی پٹری پر
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بینیٹ کی کابینہ، یا Bennett-Lapid کا اتحاد، اس
جنوری
اقوام متحدہ کا پاکستان میں جبری شادیوں اور مذہب تبدیلی پراظہارِ تشویش
🗓️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے
اپریل
نیب ترامیم کیس کے ذریعے قانون پر ’ریڈلائن‘ مقرر کی جائے گی، چیف جسٹس
🗓️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترمیم کے
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات ایک بھونڈے مذاق اور فوجی مشق کے سوا کچھ نہیں
🗓️ 18 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج
ستمبر