?️
سچ خبریں:یمن پر حملے کے آغاز کے بعد سےاب تک سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ حجہ کے ایک شہر پر 15000 سے زیادہ میزائل اور بم گرکر اس شہر ملبے کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔
یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے سرحدی قصبے حرض کے ایک مقامی عہدیدار نے سعودی-امریکی اتحاد کے حملوں کے نتیجہ میں اس شہرمیں ہونے والے نقصان کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے المیسرہ چینل کو بتایا کہ جون 2015 میں سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز کے بعد سے اس شہر کے متعدد علاقوں اور تنصیبات پر 15000 سے زیادہ میزائل ، بم اور راکٹ مارے گئے ،انہوں نے مزید کہا حرض کے رہائشی مکمل طور پر بے گھر ہوچکے ہیں اور انہوں نے کیمپوں اور آس پاس کے شہروں میں پناہ لے رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 70 سے زیادہ بنیادی ڈھانچہ کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے جن میں سے بیشتر ہوٹل اور استراحتگاہیں ہیں نیز63 میں اسکولوں میں سے پچاس مکمل طور پر تباہ ہوگئےجبکہ باقیوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں،ذرائع نے مزید کہا کہ حرض کا پرانا حصہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارون اور اس کے توپ خانوں نے مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، 85 فیصد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں،انھوں نے مکانات ، دکانوں ، اسپتالوں ، سڑکوں بلکہ زندگی سے متعلق ہر چیز کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حرض اور میدی شہروں کی حالت یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں وہاں سے ملبہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور پھر اس کی تعمیر نو شروع ہونے کی ضرورت ہے،واضح رہے کہ چھ سالوں سے سعودی عرب نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت سے ایک اتحاد تشکیل دیا ہے جس نے یمن کے مختلف شہروں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، اس جنگ میں ہزاروں بے گناہ متاثرین کے علاوہ یمنی بنیادی ڈھانچہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اٹلی کی ریاض کو اسلحے کی فروخت پر پابندی منسوخ
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:اطالوی حکومت نے اپنی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان
جون
اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا
مئی
ریاض-تہران معاہدہ ممکنہ ریاض-تل ابیب معاہدے کو نہیں روک سکتا:امریکہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ
مارچ
قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات کرنے والے فوجیوں کے ساتھ صیہونی فوج کا سلوک
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے
اکتوبر
ہم نے مشکل فیصلے لیے مزید بھی لیں گے:مفتاح اسماعیل
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم
جون
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
کمال عدوان ہسپتال کو تباہ کرنے میں اسرائیل کے مقاصد کا انکشاف
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق کمال عدوان ہسپتال
دسمبر
معاملات بھارت نے بگاڑے ، ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے: وزیر خارجہ
?️ 23 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مذاکرات
مئی