یمن جنگ بندی کی کتنی بار خلاف ورزی کی گئی؟

یمن

🗓️

سچ خبریں:یمن کی عارضی جنگ بندی کے اختتام پر صنعا میں ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی ہزاروں بار خلاف ورزی کی گئی۔
یمن میں 2 اپریل کو دو ماہ کی جنگ بندی کے آغاز اقوام متحدہ کے ایلچی ہنس گرنڈ برگ نے زمینی، سمندری اور ہوائی حملوں کو روکتے ہوئے الحدیدہ کی بندرگاہوں میں ایندھن لے جانے والے 18 بحری جہازوں کے داخلے کی سہولت کی فراہمی نیز صنعا ایئرپورٹ سے مقررہ مقامات پر ہفتہ وار پروازوں کی اجازت دیے جانے کا اعلان کیا تھا ، تاہم اب اس جنگ بندی کا وقت پورا ہوچکا ہے۔

اس سلسلہ میں وکالہ الصحافہ الیمنیہ ویب سائٹ نے صنعا میں فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ جنگ بندی کے بعد سے 59 دنوں میں سعودی اتحاد نے 6057 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،ادھر سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 111 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں مأرب، تعز، الجوف، حجہ، صعدہ اور البیضا صوبوں پر جاسوسی کی پروازیں شامل ہیں۔

یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی کمیٹی کے نائب سربراہ جلال الرویشان نے اس سلسلے میں اعلان کیا کہ سعودی امریکی جارح اتحاد کے رکن ممالک یمن میں انسانی اور فوجی جنگ بندی کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارد داد پر وفاقی کابینہ کا اجلاس

🗓️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یورپین پارلیمنٹ کی  پاکستان سے متعلق قرار داد پر وفاقی

ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات فروخت کرنے کا فیصلہ

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی جانب سے صارفین کی

عارضی جنگ بندی جنگ کو روکنے کے لیے اہم سمجھوتہ

🗓️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی

سرحد پار سے جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس کو برداشت نہیں کرسکتے، شہباز شریف

🗓️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم

مقاومت اور سردار سلیمانی کا راستہ جاری: یمنی چیئرمین

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  مذاکراتی ٹیم کے رکن اور یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل

ہم اسرائیل اور امریکہ کے حساس اہداف کو کچل دیں گے: یمن

🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے کہا کہ حدیدہ میں شہری تنصیبات پر

سائفر پر ہم نے صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو لیک

🗓️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف

اسرائیل کی حمایت پر احتجاجاً تیسرے امریکی اہلکار کا استعفیٰ

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے گزشتہ شب اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے