?️
سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے دور میں اس ملک اور سعودی اماراتی اتحاد کے 1400 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اماراتی اتحاد اور یمنی قیدیوں کی ایک اور تعداد جلد رہا ہونے والی ہے۔
المرتضیٰ نے المسیرہ نیوز چینل کو بتایا کہ ہم ابھی تک کمیٹیوں کی تشکیل کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ فریقین (یمن اور سعودی اتحاد) کی طرف سے جیلوں کا دورہ کیا جا سکے، جو کہ ایک سابقہ معاہدے پر مبنی ہے، تاہم کرائے کے فوجی اس سلسلہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں اور پیشگی شرائط رکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب اور عمان کے سرکاری وفود قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے صنعاء پہنچے جبکہ فروری 2014 میں یمن کے خلاف شروع ہونے والی ہمہ گیر جنگ کے آغاز کے بعد سعودی وفد کا صنعاء کا یہ پہلا دورہ تھا،قابل ذکر ہے کہ اس جنگ میں یمنی قوم کو بہت زیادہ نقصان اور جانی نقصان پہنچا ، لاکھوں یمنی مارے گئے اور ملکی معیشت کو دسیوں ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یمن کو امید ہے کہ جیلوں کا دورہ کرنے کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی، واضح کیا کہ اگلے دور میں دونوں طرف سے 1400 افراد کو رہا کیا جائے گا اور اگر مزید قیدیوں کے تبادلے کے سلسلہ میں بھی کوئی معاہدہ ہوتا ہےتو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔
اس یمنی عہدیدار نے کہا کہ ماضی میں امریکیوں نے امن کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں،قیدیوں کے معاملے پر مذاکرات کے ہر دور میں وہ کسی پیش رفت کو روکتے تھے اور اس عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اس ماہ کی 10 تاریخ کو اس بات پر زور دیا کہ ملک جارح سعودی اماراتی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے
?️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں
جون
ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے، وزیر خزانہ
?️ 26 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر
قومی اسمبلی کے اسپیکر ’کام چور‘ افسران سے ناخوش
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدلیہ کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے بعد قومی
اپریل
یمن ک امریکہ کو واضح انتباہ اور غزہ کی مسلسل حمایت پر زور
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں: صنعاء میں لاکھوں افراد کے غزہ کی مدد کے لیے
مئی
براڈ شیٹ کمیشن نے لیادفتر شرعی عدالت اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 3 فروری 2021براڈ شیٹ کمیشن نے اپنے دفتر شرعی عدالت کو اسلام آباد میں
فروری
یمن جنگ کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:یمن جنگ کے بارے میں پینٹاگون کی نئی افشاء کردہ دستاویزات
اپریل
اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں پر تل ابیب کا نیا فریب دینے والا کھیل
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: رائی ال یوم اخبار کے چیف ایڈیٹر نے یہ بیان
اکتوبر
ہم خطے کو بدلنا چاہتے تھے، خود ہی بھٹک گئے! : صیہونی
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: عالمی سطح پر صیہونی ریاست کے خلاف نفرت میں اضافے
مئی