?️
سچ خبریں:یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے صوبہ مأرب کے کئی شہروں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صنعاء فورسز نے جنوبی مأرب میں مستعفی حکومت کے ایک اہم ترین اڈے پر میزائل حملہ کیا۔
البوابه الاخباریه الیمنیه نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے آج صبح (جمعہ کو) جنوبی صوبہ مأرب میں یمنی مستعفی حکومت کے ہتھیاروں ایک کے ڈپو میں کئی خوفناک دھماکے ہونے کی اطلاع دی،یمنی نیوز ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی شام کئی خوفناک دھماکوں نے الجوبہ علاقہ میں یمنی مستعفی حکومت کے سربراہ عبدربہ المنصور ہادی کے فوجی اڈوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازایک بیلیسٹک میزائل داغے جانے کے بعد سنائی دی،رپورٹ کے مطابق جنوبی الجوبہ کے علاقے میں الخشینہ بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں یمنی مستعفی حکومت کے کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔تاہم ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
یمنی ویب سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یہ اڈہ یمنی مستعفی حکومت سے وابستہ افواج کی 26 ویں بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر ہے جو بیحان محور میں منصور ہادی سے وابستہ اہم ترین فوجی بریگیڈوں میں سے ایک ہےجس کی کمان مفرح بحیبح نامی شخص کے ہاتھ میں ہے۔
البوابه الاخباریه الیمنیه نے مزید لکھا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ یمنی فوجیں ملعا ءپہاڑوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ضلع الجوبہ کی سرحدوں کے قریب پہنچ چکی ہیں،واضح رہےکہ پچھلے کچھ دنوں میں یمنی فوج تین صوبوں مأرب ، شبوہ اور البیضا کے اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: 15 ماہ کے مسلسل حملوں اور بے مثال جرائم کے
جنوری
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط دکھانے کا مقصد خط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے:عمران خان
?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خارجہ پالیسی
مارچ
کیا ٹرمپ خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ہیں؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: ٹرمپ جمعرات کو فلٹن کاؤنٹی جیل میں خود کو تبدیل
اگست
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 1 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے
مئی
مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی
?️ 31 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ
جولائی
امریکہ کی یوکرین کو مزید تین ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعے کو یوکرین کے
جنوری
امریکی قومی سلامتی کونسل میں وسیع پیمانے پر برطرفیاں اور تبدیلیاں؛ وجہ ؟
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق، پانچ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ
مئی