یمنی فوج کا اپنی طاقت کا مظاہرہ

یمنی

🗓️

سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے ملکی فوجی صنعت کی ایک نمائش کے افتتاح کے بارے میں حالیہ اعلان کے بعد یمنی فوج نے آج اپنی فوجی کامیابیوں کا مظاہرہ کیا۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے آج (جمعرات کو) اپنی فوجی صنعت کامظاہرہ کرتے ہوئے انصاراللہ تحریک کے سابق رہنما شہید حسین بدرالدین الحوثی کے نام سے منسوب ایک نمائش کا افتتاح کیا ،رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے نمائش میں متعدد بیلسٹک میزائل ، کروز میزائل ، نئے ڈرون اور جدید ترین فوجی ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ، یمنی مسلح افواج نے سعیر ، قاسم 2 اور قدس 2 کروز میزائلوں کے نئے بیلسٹک میزائلوں کی نقاب کشائی کی ،المسیرا نے یہ بھی کہاہے کہ اس نمائش میں نئے ڈرونز وعید، صماد۴،شہاب،مرصاد،رجوم اور نبا میزائلوں کی نقاب کشائی کی گئی ،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے کرار 1،کرار 2 ، کرار 3،آصف 2،آصف 3،آصف 4،شواظ، ثاقب،عویس،مجاہد اور النازعات نامی نئی بحری بارودی سرنگیں بھی مذکورہ نمائش میں دکھائیں۔

یادرہے کہ اس ہفتے منگل کی شام کویمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یمن کے اعلیٰ رہنما سید حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت کی برسی کے موقع پرمسلح افواج جمعرات کے روز ایک نمائش لگائے گی،واضح رہے کہ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے آج صبح اس نمائش کا افتتاح کیا جس کے بعد جارح ممالک میں خوف وہراس دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ وہ سوچتے تھے کہ ان کے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

حماس سے منسوب جرائم 7 اکتوبر کو نہیں ہوئے

🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف فرانسیسی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر

سپریم کورٹ کی کاروائی مکمل فیصلہ محفوظ

🗓️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے

یمن کے شہر الحدیدہ کے ایک علاقے پر فضائی حملہ

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کے المسیرہ نیٹ ورک نے آج منگل کی صبح

صیہونیوں کو فلسطین سے اپنا بوریا بستر گول کرنا ہوگا:ٹویٹر صارفین

🗓️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے عرب صارفین نے مقبوضہ علاقوں میں افراتفری اور وسیع

یمن کے پانیوں میں جارح قوتوں کی کسی بھی دشمنانہ سرگرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف علی المشکی نے

منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے:وفاقی وزیر صحت

🗓️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت

آرمینیا میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان مقابلہ

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: آرمینیائی وزیر دفاع سورین پاپیکیان کی پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ

ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر

🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے