سچ خبریں:سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حضرموت میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائل سمیت دس عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اس کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے،یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے بہیمانہ ہوائی حملوں کا جواب حملوں سے دیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ یمن نے ریاض اور ابوظہبی میں اسٹراٹیجک ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ یمنی فورسز سعودی عرب اور امارات کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔