?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمنی فوج کے متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی پر حملے کے سلسلہ میں رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے تمام فریقوں کو صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے یمن میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی پیشگی شرط کے بغیر یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ثالثی کی کوششوں میں تعمیری تعاون کریں ،اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کی کوششوں کا مقصد یمن میں جنگ ختم کرانے کے مقصد سے جامع مذاکرات کی راہ حل کے حصول کے لئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ یمن میں جاری جنگ کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے،ادھریورپی یونین نے بھی ابوظہبی میں یمنی فوج کی تنبیہی کارروائی پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جاری جنگ کا راہ حل صرف سیاسی ہے۔
یورپی یونین نے یمن میں جارح سعودی اتحاد کے جرائم اور ہزاروں انسانوں کے قتل عام کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اعلان کیا کہ غیرفوجی ڈھانچوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔
یورپی یونین نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ جارح اتحاد کے حملوں میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین سمیت لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جس کی اس نے کبھی مذمت نہیں کی ۔
مشہور خبریں۔
میدویدیف نے روس میں برطانوی اثاثوں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے یوکرین کو ماسکو کے
ستمبر
دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے: امریکی جنرل
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: روسی نیٹ ورک نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا زیادہ
اپریل
روس کون سا غیر معمولی ہتھیار بنا رہا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اس ملک کے صدر کے حوالے سے
ستمبر
اب بھارتی فلم میں کام کی پیش کش ہوگی تو کروں گا، ماضی میں انکار کردیا تھا، آغا علی
?️ 2 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ
جون
صہیونی وزیر کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے
جنوری
فلسطینی قیدیوں کا فرار مزاحمت کی فتح ہے / قابضین کا خاتمہ قریب ہے:عطوان
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبد الباری عطوان نے اپنے
ستمبر
بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روک لگائی جائے؛آئر لینڈ کے نمائندوں کا مطالبہ
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:آئر لینڈ کے نمائندوں نے ایک مجازی اجلاس کے دوران بحرین
جنوری
صیہونی ریاست کی جانب سے لبنان کی خودمختاری اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست نے ایک بار پھر لبنان کی خودمختاری اور
مئی