?️
سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کو یمن پر بمباری اور حملہ کرنا بند کرکے فلسطین پر بمباری کرنے والی صیہونی حکومت کے خلاف بم برسانا چاہئے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں اور اس سلسلہ میں سعودی عرب کی خاموشی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ سعودی عرب کو یمن کے خلاف اپنی فضائی بمباری اور جارحیت بند کرنی چاہئے اور فلسطین پر بمباری کرنے والی صیہونی حکومت کے خلاف ایسا کرنا چاہئے،المیادین نے الحوثی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ قابضین کے خاندانوں اور فلسطینی مقاصد پر فتح حاصل کرنے کے لئے قابض حکومت پر حملے شروع کرے۔
یمنی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب اسرائیل پر بمباری کرے گا تو جمہوریہ یمن ریاض کے حملوں کا جواب دینے کے اپنے حق کو نظرانداز کرے گااگرچہ یمن کے خلاف سعودی حملے اور محاصرے جاری رہیں ،ادھر اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح غزہ شہر کے مغربی حصے میں ایک مکان پر بمباری کی،حملوں کے دوران دو خواتین اور پانچ بچے شہید ہوگئے،امدادی کارکنوں نے تباہ شدہ مکان کے ملبے سے شہدا کی لاشیں نکالیں ۔
اس سلسلے میںفلسطینی اتھارٹی سے وابستہ حکومت کی وزارت صحت نے گذشتہ رات اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے میں مظاہروں پر صہیونی عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم نو فلسطینی شہید اور 474 زخمی ہوئے ہیں،واضح رہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں کے ذریعہ غزہ پر کیے جانے والے حملوں اور یروشلم کے خلاف اس کی جارحیت کے خلاف مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے کل اپنے شہروں اور دیہاتوں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کیے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی گولان پر شام کی خودمختاری پر تاکید
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد میں ایک بار
دسمبر
لاہور ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار
?️ 2 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے
نومبر
برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ
?️ 21 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں روز مرہ کی اشیا میں کمر
جون
اسرائیل کی حمایت پر احتجاجاً تیسرے امریکی اہلکار کا استعفیٰ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے گزشتہ شب اعلان
مئی
یوکرینی صدر کی سب سے بڑی آرزو کیا ہے؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: کریملن پیلس کے ترجمان نے یوکرین کے صدر کے روس
جنوری
جولانی حکومت کے وفد کا پہلا غیر ملکی دورہ
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کا ایک سرکاری وفد سعودی عرب کے دورے پر
جنوری
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں
اگست
یمن پر امریکی حملے جاری، انصاراللہ کا انتباہ: جواب دردناک ہوگا
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے
مارچ