یروشلم کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں:مراکشی عہدہ دار

مراکشی

?️

سچ خبریں:مراکشی عہدیدار نے کہا کہ صیہونی حکومت کے بیت المقدس میں اسلام اور عیسائیت کے مقدس مقامات کے خلاف اقدامات بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مراکشی کونسل آف ایڈوائزرز کے اسپیکر النعم میارہ نے قاہرہ میں عرب لیگ کی 33ویں غیر معمولی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے اسلامی اور عیسائی مقدسات کی کھلم کھلا خلاف ورزی بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ایک خطرناک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یروشلم اور اس کے شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح اور مسلسل خلاف ورزی ہے، جو القدس میں صیہونی فوج کے کسی بھی اقدام اور حملوں کو مسترد کرتی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت اور صیہونی بستیوں کے باکاروں کے اقدامات میں شدت آئی ہے اور وہ فوج کی حمایت اور تحفظ کے سائے میں مسجد الاقصی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ اس ملک نے 2020 سے دیگر عرب ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے ساتھ ساتھ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونیوں میں زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک رہنما نے بدھ کی صبح الجزیرہ کو

مستعفی یمنی حکومت کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حمایت

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن میں منصور ہادی کی معزول حکومت جسے سعودی عرب کی

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے۔ عاصم افتخار

?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی

امید ہے کہ الجزائر کا سربراہی اجلاس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو روک دے گا: ہنیہ

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسماعیل ہنیہ نے الجزائر میں الشروق ٹیلی ویژن کو بتایا

کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایرانی سکیورٹی کی کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے؟

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ

فیصل سلطان نےڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیا

?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت

عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید

?️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم

جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کاروائی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا:  چوہدری سرور

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے