🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نےکہا ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ پر ہونے والے حالیہ دھماکہ ہندوستانی حزب اللہ نے کیا ہے جس کا مقصد اسرائیلی سفیر کو قتل کرنا تھا۔
آرٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعہ کو ہندوستان میں صیہونی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے کی منصوبہ بندی اسرائیلی سفیر کے قتل کے مقصد سے کی گئی تھی،صیہونی چینل 13 نے پیر کے روز اطلاع دی کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کے مقام کے قریب پائے گئے ایک خط میں رون مالکا کو موت کی دھمکی دی گئی تھی، صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ خط انگریزی میں لکھا گیا تھا جو گرائمری اور اسپیلنگ کی غلطیوں سے بھرا ہوا تھا اور اس میں نئی دہلی میں صیہونی سفیر کو مخاطب کیا گیا تھا، خط میں ملکا کو دہشت گرد برادری کا دہشت گرد کہا گیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے دعوی کیا کہ یہ پیغام ہندوستانی حزب اللہ نامی نامعلوم گروہ نے اس حکومت کے سفیر کو مخاطب قرار دیتے ہوئے بھیجا تھا، اس خط کے ایک حصے میں جس کی تصویر صیہونی حکومت کے 13 ویں چینل کے ٹویٹر پیج پر پوسٹ کی گئی تھی ، اس حکومت کے سفیر کو مخاطب قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم آپ کو ہر جگہ دیکھ رہے ہیں اور ہم کسی بھی وقت او رکسی بھی جگہ آپ کی زندگی کا خاتمہ کرسکتے ہیں،تاہم ہم نہیں چاہتے کہ آپ کے اردگرد بے گناہوں کا خون بہایا جائے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے دفتر نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، دھماکے سے سفارت خانے کے قریب کھڑی متعدد کاروں کو نقصان پہنچا ، یہ دھماکہ دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے ہندوستانی وزیر اعظم نندررا مودی کی رہائش گاہ کے قریب ہوا۔
مشہور خبریں۔
250,000 فلسطینیوں کی موجودگی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں شب قدر کا احیاء
🗓️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے
اپریل
غزہ پر صیہونی فضائی، زمینی اور سمندری حملے
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی، فضائی
فروری
کووڈ ویکسین ساتھ لائی ایک سوال، کس ملک میں بنے گی روسی ویکسین؟
🗓️ 19 فروری 2021تہران {سچ خبریں} پوری دینا کو پریشان کرنے والا کرونا وائرس اگرچہ
فروری
عمران خان کی نظر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کیا فرق ہے؟
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اعلان
جولائی
الاقصی طوفان آپریشن کو انجام دینے کی وجہ؛ حماس کا بیان
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک نوٹ شائع کیا
جنوری
غزہ کے شفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف
🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے صحن اور میدان میں کئی
مئی
کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں نمایاں کمی
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی
ستمبر
امریکی انتخابات میں کون آگے؟ نئے سروے میں ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی عوام 5 نومبر بروز منگل کو اگلے چار سال کے
نومبر