ہم ہمشیہ افغان عوام کے ساتھ ہیں:ملائیشیا

افغان

🗓️

سچ خبریں:افغان امور کے لیے ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کی ترقی کے بنیادی مسائل کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے اس لیے کہ ہم ایک ہی قوم ہیں۔
ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کی ترقی کے بنیادی مسائل کے عنوان سے کابل میں منعقد ہونے والے افغانستان اور ملائیشیا کے مشترکہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر صنعت و تجارت کی ترقی پر مبنی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملائیشیا کی حکومت کا ساتھ دینے کے لیے افغانستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس حمایت کو مسلم قوم کے اتحاد کی وجہ سے سمجھا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں افغانستان اور ملائیشیا دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کام کا پہلا مرحلہ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا جو مکمل ہو چکا ہے اور دوسرا مرحلہ افغانستان کے لیے ایک ماسٹر پلان بنانا ہے۔

احمد اعظم کے مطابق ان کے کام کا اگلا مرحلہ امارت اسلامیہ افغانستان کو تسلیم کرنا ہے، باختر نیوز ایجنسی کے مطابق اس تقریب کے دوران طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے بھی کہا کہ افغانستان مواقع کا ملک ہے جہاں معدنی وسائل میں سرمایہ کاری ایک ایسا موقع ہے جس سے افغانستان اور ملائیشیا فائدہ اٹھائیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

محمود اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

🗓️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی نے انتخاب

فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کون ہیں؟

🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کی نئی وزیر خارجہ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے فرانسیسی

’شادی مشکل ہوتی ہے‘، صبا حمید کی طویل عرصے بعد ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو

🗓️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے طویل عرصے بعد

اسرائیل کا صحافیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ

🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ کے متعدد صحافیوں کے نام اور

اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتی

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن نے ہفتے کی شام اس بات

شبیر احمد شاہ جیل کی مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، ڈی ایف پی

🗓️ 15 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جنین پر صیہونیوں کے حملے کے ساتھ مزاحمت کا مسلح تصادم

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر عارضی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں اہم رپورٹ جاری کردی گئی

🗓️ 17 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے