?️
سچ خبریں:برطانوی امداد مانیٹر ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں افغانستان کے لیے اس ملک کی امداد بدعنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سبب بنی ہے۔
برطانوی برطانوی امداد مانیٹر تنظیم سے متعلق آزاد کمیشن نے اعلان کیا کہ اس ملک نے کابل کے طالبان کے ہاتھوں میں آنے سے پہلے جو رقم افغانستان بھیجی اس سے بدعنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہوا ملی۔
اس برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لندن نے گزشتہ 20 سالوں میں افغانستان کے لیے 3.5 بلین پاؤنڈز کی امداد مختص کی لیکن اس امداد نے بدعنوانی اور پولیس کی بربریت، جس میں بھتہ خوری، من مانی حراست، تشدد اور ماورائے عدالت قتل عام، میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس ملک کی حکومت میں استحکام قائم کرنے کے اپنے بنیادی مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی امداد انتہائی مختصر مدت کے امریکی اہداف کے حصول پر خرچ کی گئی اور برطانوی حکام کا افغانستان میں امریکی حکمت عملی پر بہت کم اثر تھا۔
گارڈین اخبار کے مطابق اس تشخیص میں کہا گیا ہے کہ انگلستان نے امریکی نقطہ نظر کو چیلنج نہ کرتے ہوئے اعلانیہ طور پر اپنے آپ کو افغانستان میں آنے والی کامیابی کے امریکی بیانیے کا پابند کر لیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی جو تقریباً 12 سال تک اس ملک کے رہنما رہے، امریکہ اور نیٹو کے دیگر ارکان کو افغانستان میں بدعنوانی کا سبب سمجھتے تھے۔
کرزئی نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کیے، اور یہ رقم کنٹریکٹ فورسز اور پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کے پاس گئی، جس کی وجہ سے بدعنوانی پروان چڑھی۔


مشہور خبریں۔
سعودی معیشت بحران کی زد میں
?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:اقتصادی ماہر سلیم الجعدبی کے مطابق یمن کی کارروائیوں اور سعودی
ستمبر
ٹرمپ کی جنوبی کوریا کو ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر تنبیہ
?️ 17 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی
اگست
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم
مئی
رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو گیا
?️ 14 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج
جنوری
ایران کے پاس مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا اور متنوع میزائل خانہ ہے:سینٹ کام کمانڈر
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:خطے میں امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سربراہ نے ایران
مارچ
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ
جون
غزہ میں کنڈرگارٹن پر صیہونی بمباری
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں میں صیہونی فوج
فروری
ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں
اکتوبر