ہم نے یوکرین کو بہت سارے ہتھیار بھیجے ہیں:جرمنی

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے بالٹک ریاستوں کے دورے کے دوران کہا کہ ان کے ملک نے عام اعلان کے بغیر بڑی مقدار میں ہتھیار یوکرین بھیجے ہیں۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اینالنا بیئربوک نے کہا کہ ان کے ملک نے عوامی اعلان کے بغیر بڑی مقدار میں ہتھیار یوکرین بھیجے ہیں ، بیئر بوک نے اپنے لیٹوین ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے یوکرینیوں کو اینٹی ٹینک، سٹنگر اور دیگر ہتھیار فراہم کیے، جن کے بارے میں ہم نے کبھی بھی عوامی سطح پر بات نہیں کی، تاکہ انہیں زیادہ تیزی سے پہنچایا جا سکے۔

جرمن وزیر خارجہ نے یوکرین کو ہووٹزر آرٹلری سسٹم بھیجنے کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے شراکت دار آرٹلری کا سامان بھیجیں کہ ہم ایسا کرنے سے قاصر ہیں، تو ہم بدلے میں تربیت اور دیکھ بھال میں مدد کریں گے۔

یاد رہے کہ بیئربوک نے تین بالٹک ریاستوں کا سفر شروع کر دیا ہے، جن میں ایسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا شامل ہیں، جنہوں نے روس کے خلاف سخت ترین موقف اختیار کیا ہے، واضح رہے کہ جرمن حکومت نے تنازعہ کے آغاز کے دو دن بعد 27 مارچ کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنا شروع کیے اور یوکرائنیوں کو 1000 ٹینک شکن میزائل اور 500 اسٹنگر دفاعی نظام فراہم کیے۔

 

مشہور خبریں۔

پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا

🗓️ 20 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ

زیلنسکی کا یوکرین کے لیے امریکی امداد پر اعتراض

🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں، امریکہ جنگ میں یوکرین

ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہوسکتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ

🗓️ 20 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے

افغانستان کے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لئے سی آئی اے کا داعشی ہتکنڈہ

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:امریکی ادارے SIGAR کی اس رپورٹ کے بعد کہ کابل حکومت

امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: آئی ایس ایس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل

شمالی شام میں ترک کرائے کے فوجیوں کی خود سوزی، 22 ہلاک اور زخمی

🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں:   شام میں موجود الجبہت الشامیہ اور احرار الشام نامی گروہ

ہمارے ووٹرز امریکہ میں ہیں یوکرین میں نہیں: امریکی نمائندہ

🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے نمائندے پال گوسر نے ملک کی جانب

جنوبی نابلس میں صیہوننیوں کے ہاتھوں33 فلسطینی زخمی

🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین اور بیت المقدس کی قابض فوج کے درمیان ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے