ہم نے وینزویلا کے تین کشتیاں کو نشانہ بنایا ہے  لیکن آپ نے صرف دو دیکھیں ہیں:ٹرمپ

ٹرمپ

?️

ہم نے وینزویلا کے تین کشتیاں کو نشانہ بنایا ہے  لیکن آپ نے صرف دو دیکھیں ہیں:ٹرمپ
 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے وینزویلا کی تین کشتیاں تباہ کی ہیں، تاہم میڈیا نے صرف دو کو رپورٹ کیا۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا کی حکومت اور بدنام گینگ ٹرین دے آراگوا پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ میں منشیات اور مجرم بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے تین کشتیاں نشانہ بنائیں، دو نہیں۔ لیکن آپ نے صرف دو کو دیکھا۔ یہ مچھلی پکڑنے والی کشتیاں نہیں تھیں، بلکہ غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا میں واضح پیغام دیتا ہوں، امریکہ کو اپنے قیدی اور منشیات بھیجنا بند کرو۔امریکہ نے اگست کے آخر میں اپنے تین جنگی بحری جہاز  وینزویلا کے قریب سمندری حدود میں تعینات کیے تھے۔
اس اقدام کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا کہ انہوں نے ۴.۵ ملین افراد پر مشتمل رضاکار فورس کو متحرک کر دیا ہے تاکہ کسی بھی امریکی کارروائی کا مقابلہ کیا جا سکے۔
وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپز نے الزام لگایا تھا کہ امریکہ کیریبین اور وینزویلا کے قریب فضائی جاسوسی مشن انجام دے رہا ہے۔ اسی دوران امریکی وزیر دفاع نے عندیہ دیا کہ فوج ریجیم کو  بدلنے کے لیے تیار ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ برقرار

?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ہوش رہا مہنگائی برقرار ہے جہاں

ہمارے نظام حکومت میں اچانک تبدیلی سہنے کی سکت نہیں ہے: وزیر اعظم

?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نظام

امریکا دباؤ کے بجائے افغانستان کے ساتھ بات چیت کرے: طالبان

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:  طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کردیا

?️ 29 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہارتشویش

?️ 16 اپریل 2024ملک کی عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں

بھارت کا امریکہ کے ساتھ ایک اہم معاہدہ

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور امریکہ نے اہم فوجی معاہدوں پر پیشرفت کا اعلان

آل خلیفہ اور عرب سمجھوتہ کرنے والوں پر تنقید ایک بار پھر عروج پر

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:بحرینی پارلیمنٹ کے اراکین کا حالیہ اجلاس میں ملک کے نمائندوں

 اداکارہ انکتا لوکھنڈے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئیں

?️ 15 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبا اور بولی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے