?️
سچ خبریں:ایسے میں جب حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، صیہونی اندرونی حلقوں میں نیتن یاہو کی کابینہ پر تنقید میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔
شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق صہیونی حلقوں نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں پیدا ہونے والے کشیدہ حالات پر تنقید کرتے ہوئے نیتن یاہو کی کابینہ کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے،اس حوالے سے اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہم خوف اور دہشت سے بھرے دن جی رہے ہیں، حملے کے بعد حملے، آپریشن کے بعد آپریشن، ان واقعات کی وجہ سے اسرائیل کی سکیورٹی اور ملٹری سروسز کو مکمل چوکس کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نابلس پر صیہونی افواج کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں نے مزاحمتی کاروائیاں تیز کر دی ہیں، دو روز قبل نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ بستی کے مرکز میں ایک فلسطینی نوجوان نے دو صیہونی آباد کاروں کی گاڑی کا راستہ روک کر انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس آپریشن کا آپریٹر زخمی ہوئے بغیر آپریشن کی جگہ سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
گزشتہ روز عبرانی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں اریحا شہر کے قریب صیہونی مخالف آپریشن میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی جبکہ شہر کے مکمل فوجی محاصرے کے باوجود اس آپریشن کے فلسطینی آپریٹر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا
?️ 3 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح
جنوری
پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، گورنر پنجاب
?️ 3 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
مارچ
نیتن یاہو نے اسرائیل کو مکمل شکست دے دی: ایہود بارک
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں فوج اور اس حکومت کی کابینہ
جون
فوج نے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں اہم کردار ادا کیا: اسد عمر
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او
مئی
انھیں الحشد الشعبی کا سر چاہیے
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:ایک عراقی تجزیہ کار نےاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
جون
حماس کا ردعمل دیرپا امن کے لیے ایک تعمیری اور اہم قدم ہے: اردوغان
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ہیومن رائٹس واچ: فوڈ لائنز میں فلسطینیوں کا قتل جنگی جرم ہے
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کی طرف سے خوراک
اگست
ہم نے مشکل فیصلے لیے مزید بھی لیں گے:مفتاح اسماعیل
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم
جون