?️
ہم نو ٹو کنگز احتجاج کروانے والوں کے حامیوں کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ ملک گیر احتجاجی تحریک نو ٹو کنگز کی مالی معاونت کرنے والے افراد اور تنظیموں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔
امریکی جریدے نیوزویک کے مطابق، ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ معروف ارب پتی تاجر جارج سوروس اور ان کے بقول "انتہا پسند بائیں بازو کے دیوانے” ممکنہ طور پر ان احتجاجات کے پسِ پردہ مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”مجھے لگتا ہے یہ سب ایک مذاق ہے۔ میں نے مظاہرین کو دیکھا وہ اس ملک کی نمائندگی نہیں کرتے۔ جن بینرز پر نعرے درج تھے، وہ سب نئے لگ رہے تھے، شاید سوروس یا دوسرے بائیں بازو کے لوگوں کی فنڈنگ سے بنائے گئے ہوں۔ ہم اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے ان مظاہروں کو چھوٹا، غیر مؤثر اور عجیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بادشاہ نہیں سمجھتے بلکہ صرف ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
نیوزویک کے مطابق، ٹرمپ کی جانب سے احتجاجات کو معمولی قرار دینے کے باوجود، تحریک ’نہ بادشاہوں کو‘ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریباً 70 لاکھ افراد نے ہفتے کے روز امریکہ بھر میں 2,700 سے زائد مقامات پر مظاہروں میں حصہ لیا۔ اسی روز جرمنی، پرتگال، سویڈن، برطانیہ اور چیک جمہوریہ میں بھی اسی نوعیت کے احتجاجات ہوئے۔تحریک کے رہنماؤں نے ان مظاہروں کو جمہوری اقدار کے دفاع اور آمرانہ رجحانات کے رد کے طور پر بیان کیا ہے۔
دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کی ترجمان ابیگیل جیکسن نے مظاہرین کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ور زور سے چِلّاؤ، لبرلز انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان احتجاجات کو غیر اہم سمجھتی ہے۔
یہ احتجاج ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد تیسرا بڑا ملک گیر مظاہرہ بتایا جا رہا ہے، جو ان کی پالیسیوں کے خلاف اندرون و بیرونِ ملک بڑھتی ہوئی مخالفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم قانونی تنظیم
مئی
شام میں القاعدہ سے الگ ہونے والے 19 دہشت گرد گروہ سرگرم
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے اتحاد فتح کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے خبردار
دسمبر
بلوچستان: ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
?️ 12 مئی 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ
مئی
کُرم میں ہر حال میں امن یقینی بنایا جائے گا، دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بیرسٹر سیف
?️ 5 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے واضح کیا کہ گرینڈ
جنوری
نیتن یاہو سے اسیروں کے خاندان ناراض
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ جب نیتن
دسمبر
امریکہ روس کے جال میں پھنس چکا ہے؛یوکرینی صدر کا دعویٰ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی
مارچ
یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر
مئی
ہرتزوگ کا دورہ آنکارا تل ابیب تعلقات کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے: فلسطینی گروہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ آنکارا اور تل ابیب کے
مارچ