🗓️
سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی طرف سے 17 سال قید کے بعد فلسطینی قیدی کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا۔
العہد نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صہیونی جیل سے 17 سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی قیدی فواد الشوبکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں تاکید کی کہ ہم فواد الشوبکی سمیت تمام فلسطینی قیدیوں کی مزاحمت اور استقامت کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی قید سے رہائی کے بعد اس فلسطینی قیدی نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنے مضبوط موقف پر تاکید کی، اتنے برس گزرنے سے مسئلہ فلسطین اور مزاحمت پر ان کا اعتماد ختم نہیں ہوا۔
ہنیہ نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ تمام فلسطینیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے اور ہر کوئی ہر قیمت پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوشاں ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صیہونی حکومت نے فلسطینی اسیر فواد الشوبکی کو 17 سال صیہونی جیلوں میں قید رہنے کے بعد رہا کیا ، 83 سال کے الشوبکی صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید سب سے معمر فلسطینی قیدی تھے،وہ آنکھ، نظام ہاضمہ اور دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
یہ فلسطینی قیدی 1940 میں غزہ کے التفح محلے میں پیدا ہوئے ،انہوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے اکاؤنٹنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی، صیہونی حکومت نے 14 مارچ 2006 کو الشوبکی کو عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے جنرل سکریٹری احمد سعادت کے ساتھ گرفتار کر لیا جس کے بعد صیہونی حکومت کی عدالت نے الشوبکی کو 20 سال قید کی سزا سنائی جسے بعد میں کم کر کے 17 سال کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات
اکتوبر
کسی کے دباؤ میں آنے کے بغیر ریاست کی رٹ قائم ہے: شیخ رشید
🗓️ 21 اپریل 2021اسلا آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
شہیدجلیل اندرابی کے لواحقین 28سال بعد بھی انصاف سے محروم
🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل
مارچ
صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے:انصاراللہ
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں: انصاراللہ تحریک اور یمنی انقلاب کے سربراہ نے اپنے ایک
اگست
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور کر لیا
🗓️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں
ستمبر
حکومت شوق سے سائفر معاملے کی تحقیقات کرے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں
🗓️ 2 اکتوبر 2022ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور رہنما پی ٹی آئی شاہ
اکتوبر
صیہونیوں کے لبنان میں جنگی جرائم امریکی ہتھیاروں سے:برطانوی اخبار
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردڈین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے
نومبر
طالبان اقتدار میں کیسے آئے؟
🗓️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان نےافغانستان پر بین الاقوامی اتحاد کی 20 سالوں کی لشکر
اگست