?️
سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی نائب وزیر خارجہ کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ماسکو کو اس کی اپنی سرزمین پر فوج تعینات کرنے یا نہ کرنے کا حکم نہیں دے سکتا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق امریکہ میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو کو یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو ملک میں کہیں بھی تعینات کرے اور فوجی مشقیں جاری رکھے ،یادرہے کہ یہ بیان امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے اس ریمارکس کے جواب میں سامنے آیا ہے کہ روس کو یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوجیں ہٹا لینا چاہیے۔
روسی سفیر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شرمین کی اس منطق کو نہیں سمجھتے کہ روس اپنے فوجیوں کو بیرکوں میں واپس بلا ہے یا امریکہ کو بتائے کہ مشقیں کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے جبکہ یورپ میں اس کے فوجیوں کی تعداد کتنی ہے ، یہ بتانا انھیں گوارہ نہیں ہے،بیان میں مزید کہا گیاکہ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے وطن میں فوجی مشقیں کہاں اور کب کرائیں، ہم ان پر عمل درآمد جاری رکھیں گے کیونکہ یہ روس کی سلامتی کے مفادات کو پورا کرتا ہے۔
روسی سفارت خانے نے بعض الزامات کو بھی مسترد کر دیا کہ ماسکو جنیوا مذاکرات کے بارے میں جھوٹ بول سکتا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس طرح کا نقطہ نظر مکالمے کے کلچر میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی اتحاد میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رویٹرز نے اطلاع دی ہے کہ مغربی اتحاد میں ایران
مئی
مودی حکومت نے کشتواڑ میں پرامن مظاہرین کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کردیے
?️ 11 نومبر 2024جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
حماس کا ایران اور سعودی عرب کے بارے میں اہم بیان
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:حماس کے نائب سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس
جولائی
سی ان ان نے امریکی معیشت کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: سی ان ان نیٹ ورک نے اس ملک کی
جون
امریکی مسلمان قانون ساز نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کو وحشیانہ قرار دیا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں
اپریل
700 صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہودیوں کی عید
اپریل
ہم چاہیں یا نہ چاہیں، چین ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا:یورپی یونین
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرہ کا کہنا ہے کہ
مئی
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست