?️
سچ خبریں:سعودی حزب اختلاف کی جماعت کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب میں عوام کو اپنے جائز حقوق کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق ، سعودی اپوزیشن التجمع الوطنی پارٹی کی ترجمان مضاوی الرشید نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کو ملک میں اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے، انہوں نے مزید کہاکہ سعودی خاتون کارکن لجین الہذلول کے کیس کا خاتمہ اور ان کی جیل سے رہائی بنیادی طور پر انسانی حقوق کے کارکنوں کے وسیع پیمانے پر اقدامات کی وجہ سے ہوئی ہے، الرشید نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا نیز کوئی بھی بایڈن سے سعودی عرب کے خلاف زیادہ توقع نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں سابق امریکی صدور کو سعودی عرب کے حکام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے دیکھ چکے ہیں اور ہمیں ا س بات کا اچھی طرح تجربہ ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے حکام کے خلاف کچھ نہیں کرنے والا، الرشید نے زور دے کر کہا کہ اگر سعودی عوام خاموش رہے تو ملک میں حکمران حکومت ان میں دہشت پیدا کرنے پر مبنی اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر سعودیوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا تو وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور ان کی جانب سے دیے جانے والے رنج اور درد کو ختم کرسکتے ہیں،یادرہے کہ سعودی عرب میں پہلے ہی کسی کو حکومت کے خلاف منھ کھولنے کا حق نہیں تھا لیکن جب سے بن سلمان نے ولایت عہدی کی گدی سنبھالی ہے عام لوگوں کی تو بات ہی نہیں انھوں نے سعودی شہزادوں کو بھی نہیں معاف کیا ہے اور اس وقت ہزاروں کی تعداد میں نظر بند ہیں۔
مشہور خبریں۔
چین روس فوجی مشقوں کے مقاصد
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ چین اور روس
جولائی
صیہونیوں کی نظر میں ٹرمپ کے وعدوں کا اعتبار
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اسرائیلی
فروری
2053 تک میں ترکی کو دنیا کی لاجسٹک سپر پاور بنادوں گا:ترک صدر
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آنے
اپریل
اسرائیل جانے والے جہاز ڈبو دیے جائیں گے: انصار اللہ کا انتباہ
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی شعبے کے نائب
جولائی
عربوں کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے کو وسعت دینے کا صیہونی چارجانبی منصوبہ
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عہدیدار نے عرب ریاستوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے
اگست
شمالی آئرلینڈ میں ہیلری کلنٹن کی مخالفت میں فلسطین کے حامیوں کا احتجاج
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کے مظاہرے میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے
نومبر
برطانیہ کا طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے ان کا ملک طالبان
ستمبر
تزویراتی خطے میں ترکی کے اثر و رسوخ
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے اس ملک میں
مارچ