?️
سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پاس رہائشی علاقوں سے لے کر صنعتی اور زرعی تک ہر اس علاقے کو مکمل طور پر تباہ اور مسمار کرنے کا آڈر ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل اس وقت غزہ کی پٹی کے تقریباً 50 فیصد حصے پر قابض ہے، جب کہ بفر زونز کو بھی وسعت دی گئی ہے، اور بہت سے محلے اور علاقے، عوامی مراکز، انفراسٹرکچر، اور زرعی زمینیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
اس آپریشن میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے عالمی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ تباہی و بربادی کا یہ آپریشن مکمل طور پر منصوبہ بند اور منظم تھا اور اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک جاری ہے۔
رپورٹ کے ایک اور حصے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج یہ کارروائی ایک منصوبہ بند طریقے سے کر رہی ہے تاکہ حماس کو قیدیوں کی رہائی پر مجبور کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے، لیکن ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ یہ کارروائیاں مستقل موجودگی کے لیے ہدف اور منظم طریقے سے کی جا رہی ہیں، خاص طور پر جب سے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ غزہ کے علاقے میں سکیورٹی انتظامات جاری رکھیں گے۔
ایک اسرائیلی فوجی نے اس حوالے سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر اس چیز کو تباہ و برباد کر دیا جو تباہ ہو سکتی تھی، ہم نے ہر اس شخص پر گولی چلائی جو وہاں فعال تھا یا کچھ بھی کر رہا تھا، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ فلسطینیوں کے پاس واپس جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے، یعنی وہ دوبارہ اس علاقے میں واپس نہیں آئیں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سونے کا غلام
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے روسی صدر کے خلاف
جون
فوج سے فرار ہونے والے صہیونی بن گوریون ہوائی اڈے پر گرفتار
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
وال اسٹریٹ جرنل کا امریکی حملوں میں انصاراللہ کے رہنماؤں کے گھر نشانہ بنانے کا دعوی
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:قطری چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال
مارچ
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہتھیاروں کو روکنا ضروری: بیجنگ
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:چین کے یوریشین امور کے نمائندے لی ہوئی نے دوسری حکومتوں
جون
روس اور سعودی عرب کا ایران-اسرائیل جنگ بندی اور فلسطین کے مسئلہ پر اہم موقف
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:روس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں
جولائی
صیہونی حکومت کے سربراہ کا استعفیٰ
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ یوسی امرنی نے آج
نومبر
فرانسیسی صدر میکرون کا نیتن یاہو کو خط
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ غزہ
اگست
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ
اگست