?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے میزائلوں کو ایران تک پہنچنے میں کم سے کم 8 سے12 منٹ لگیں گےجبکہ اگر ہم نے میزائل داغے تو ایک سے دو منٹ میں اسرائیل نامی ریاست کا وجود دنیا کے نقشے سے ختم ہوجائے گا۔
ایرانی فوج کے سینئرکمانڈر بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے اوراس کے میزائل اگر ایران تک پہنچ گئے تو اس میں 8 سے 12 منٹ لگیں گے جبکہ اگر ہم نے اسرائیل پر میزائل داغے تو وہ ایک سے دو منٹ کے اندر اسرائیل میں اپنے اہداف کو صحیح نشانہ بنائیں گےاس لئے کہ ہم جنوبی لبنان سے حزب اللہ ، فلسطین سے حماس اور شام سے فاطمیون کے ذریعے اسرائیل پر میزائل داغیں گے جو اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پرتباہ کر دیں گے جسکے نتیجے میں اسرائیل مکمل طور پر تباہ و برباد ہوجائیگا اور اس طرح اس غیر قانونی ریاست کو صفحہ ہستی سے محو کرنے کا امام خمینی (رح) کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو جائیگا۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کودھمکی دینے کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی دھمکیاں چھوٹا منہ اور بڑی بات کی طرح ہیں اس لیے کہ اسرائیل اور اس کے چیلے ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے گزشتہ برسوں میں ایرانی سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں پہلی بار ایرانی سائنسدانوں
جولائی
ترکی کا اسرائیل سے تمام تجارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
?️ 29 اگست 2025ترکی کا اسرائیل سے تمام تجارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے کا
اگست
تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ
?️ 3 ستمبر 2025ہری پور (سچ خبریں) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی یونین کا ردعمل
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بدھ کے
نومبر
کورونا وباء: ملک بھر میں مزید 76 افراد انتقال کر گئے
?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس
جون
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر
صیہونیوں کا کام سکھانے کے بہانے عرب نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا منصوبہ
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صہیونیوں کی حمایت سے سائبر اسپیس پر چلنے والا ایک تعلیمی
فروری
بیرون ملک جانےکی صورت میں شہباز شریف کو واپس لانا سخت ہو جائے گا:وزیر داخلہ
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لیڈر لندن
مئی