?️
سچ خبریں:صیہونیوں کے متعدد صفحات اور ویب سائٹس ہیک ہونے کی وجہ سے پانچ ہزار صیہونیوں کی معلومات ہیکر گروپ کے ہاتھ لگ گئی ہیں۔
صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ کی آنلائن ویب سائٹ Ynet نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بلاک میجک ہیکر گروپ متعدد اسرائیلی ویب سائٹس کو ہیک کر کے تقریباً 5000 صیہونیوں کی معلومات چرانے اور ان کے ڈیٹا بیس کو تباہ کر میں کامیاب ہو گیا ۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اس اخبار کے مطابق ہیکرز نے اپنی کارروائی ثابت کرنے کے لیے متعدد اسرائیلیوں کے بارے میں معلومات شائع کیں، جن میں 8 افراد کے شناختی کاغذات بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہیکرز نے اسرائیلی سرورز اور ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد صیہونی محمکوں کی ویب سائٹس ہیکروں کے ہاتھوں لگ چکی ہیں اور ہزاروں شہریوں کا ڈیٹا بھی منظر عام پر آچکا ہے۔
یاد رہے کہ ہیکرز کا نشانہ بننے والوں میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اور موساد کے سربراہ بھی نظر آتے ہیں جبکہ گزشتہ روز اسرائیل کے ٹی وی چینل 7 نے ایک رپورٹ میں قدس میں ہونے والے دھماکے کے مقام کے کیمروں کی ریکارڈ شدہ تصاویر تک ایرانی میڈیا کی رسائی کو حیران کن اقدام قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو دیا بڑا جھٹکا
?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اپریل
انسانی حقوق کی نیلامی؛ میکرون نے ایلیسی پیلس میں بن سلمان کی میزبانی کی
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آج سعودی عرب کے ولی عہد
جولائی
چین کا پاکستان پر اپنے شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں اور سرمایہ
اکتوبر
جسٹس اقبال حمید الرحمٰن وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس مقرر
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال
مئی
’منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد نئے ارکان منتخب ہو چکے، انہیں فریق بنائیں‘
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان
نومبر
کراچی: دفعہ 144 کے باوجود رواداری مارچ اور ٹی ایل پی احتجاج، 600 افراد کے خلاف مقدمہ درج
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس نے اتوار کو احتجاج کے دوران دفعہ
اکتوبر
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے یمن پر حملے سے
مارچ
بحیرہ روم میں امریکی ہوائی جہاز بردار بحری جہاز کی تجارتی جہاز سے ٹکر
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی نیوی نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ روم میں
فروری