?️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکاؤنٹس بند کیے جانے پر گوگل ،فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل، سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے سی ای اوز کے خلاف فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ریاست نیوجرسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیز کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ہم خود پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خاتمےکا مطالبہ کرتے ہیں، عدالتی مقدمہ ہماری آزادی اظہار رائے کے لیے ایک خوبصورت پیش رفت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اپنے اس جملے سے بہت پیار ہے جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کیا، جب یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں ایک صدر پر پابندی عائد کر سکتی ہیں تو پھر کسی پر بھی پابندی لگا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ اپنے حامیوں کو حملے پر اکسایا تھا۔
مشہور خبریں۔
عرب ممالک کو مغربی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں: لاوروف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کے روز کہا
جون
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کریپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی
جون
اسرائیل اور سید حسن نصراللہ نامی ایک ڈراؤنا خواب!
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جنرل نے ماریو اخبار کے ایک نوٹ میں تاکید کی
مئی
ٹرمپ اور سچ میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا:امریکی کانگریس رکن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں
اگست
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی
جون
چاہتی ہوں کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو: گوہر خان
?️ 23 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی
اگست
یمن کی موجودہ صورتحال قابل قبول نہیں:یمنی وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یمن بحران کا
جولائی
ٹرمپ کے داماد کی ریاض میں 2 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی تحقیقات
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جون