فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ان کارروائیوں میں تین شوٹنگ آپریشنز، پانچ آئی ای ڈی پھینکنے کے آپریشن اور دو مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے آپریشن تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینی نوجوانوں کو صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کی اہم ترین کارروائیوں میں سے ایک جنین شہر میں دوتان چوکی پر صہیونی فوجیوں کے اجتماع پر فائرنگ تھی۔
دو دیگر شوٹنگ کی کارروائیاں نابلس کے الطور قصبے اور قلقیلیہ کے عزون قصبے کے داخلی راستے پر ہوئیں۔