?️
سچ خبریں: فرانسیسی صدر کے سینئر سفارتی مشیر کا دعویٰ ہے کہ چین روس کو ایسی اشیاء بھیجتا ہے جو فوجی سازوسامان کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔
امریکہ کے اس اعتراف کے باوجود کہ چین نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے لیے روس کو ساز و سامان اور فوجی امداد نہیں بھیجی، ایک فرانسیسی سفارت کار کی رائے مختلف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی فتح کا منتظر: نیٹو
فرانسیسی ایوان صدر کی سفارتی ٹیم کے سربراہ ایمانوئل بون نے کل دعویٰ کیا کہ چین چھوٹے پیمانے پر روس کو ایسی اشیاء بھیج رہا ہے جو فوجی سازوسامان کے طور پر استعمال ہو سکیں۔
رئٹرز کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سینئر سفارتی مشیر نے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مغرب کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ چین روس کو یوکرین کے خلاف مسلح کرنے میں مدد کر رہا ہے،کہا : ہاں، اس بات کے آثار ہیں کہ وہ ایسے کام کر رہے ہیں جو ہم نہیں چاہتے کہ وہ کریں۔
آسپن سیکورٹی تھنک ٹینک میں ایک تقریر کے دوران، ایک اور سوال کے جواب میں کہ آیا یہ امداد ہتھیاروں کی نہں ہے ، بون نے کہا کہ جہاں تک ہم جانتے ہیں، یہ ایک قسم کے فوجی سازوسامان ہیں،تاہم یقیناً وہ (چین) روس کو وسیع فوجی اسلحہ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق، اس اظہار خیال کو واضح کرنے کے لیے فرانسیسی حکام نے سی این این کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ بون دوہرے مقاصد میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز اور غیر مہلک امداد جیسے ہیلمٹ اور بلٹ پروف واسکٹ کا حوالہ دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں: ایران، روس اور چین مل کر اتحاد بنا رہے ہیں: بھارتی آرمی چیف
درایں اثنا وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے چین سے روس کو دوہرے مقاصد کے آلات کی منتقلی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی تک یوکرین کے میدان جنگ میں استعمال کے لیے چین سے روس کو مہلک امداد کی منتقلی نہیں دیکھی، تاہم ہم اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی عہدیدار نے وضاحت کی کہ ہم ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے جو روسی جنگی کاروائیوں کی حمایت کرتی ہیں، چاہے وہ عوامی جمہوریہ چین میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکہ کو اپنی موجودگی کافی مہنگی پڑی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع کے رکن جیف لامیر نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
ٹرمپ نے دنیا میں تفرقہ انگیز سیاست کے شعلوں کو بھڑکا دیا: لندن
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل
ستمبر
بندوقیں اور اسقاط حمل؛ امریکی صدارتی انتخابات میں شدید بم دھماکے
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:نیش وِل اور لوئس ول میں حالیہ بڑے پیمانے پر فائرنگ
اپریل
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
بائیڈن نے آج اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے دستبرداری کا اعلان کیا
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن منگل کو
نومبر
سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،
فروری
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
پاک ۔ چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشقیں جاری
?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) روسی پیسیفک فلیٹ اور میانمار کی پہلی بحری مشق
نومبر