کیا غزہ میں ہونے والے جرائم کا ذکر یہود مخالفت ہے؟ امریکی سنیٹر

یہود

?️

سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ غزہ میں ہونے والے جرائم پر تنقید کا یہود دشمنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ورمونٹ کے سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ مخالف مظاہروں کو یہود دشمنی سے منسوب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے بارے میں یہودیوں کا منفی نظریہ: اسرائیلی مورخ کا اعتراف

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب غزہ میں 34 ہزار خواتین اور بچے مارے جا چکے ہیں تو امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے یہود دشمنی نہیں ہیں۔

سینڈرز نے نیتن یاہو سے کہا کہ نہیں مسٹر نیتن یاہو، یاد رہے کہ صرف چھ ماہ کے دوران آپ کی انتہا پسند حکومت نے 34000 فلسطینیوں کو قتل اور 77000 سے زائد افراد کو زخمی کیا ہے جن میں 70% خواتین اور بچے ہیں، یہ یہود دشمنی یا حماس کی حمایت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی خارجہ پالیسی میں صیہونی لابیوں کا اثر و رسوخ

سینڈرز نے یاد دلایا کہ نیتن یاہو یہود دشمنی کے بہانے غزہ میں غیر اخلاقی جنگ سے لوگوں کی توجہ ہٹا نہیں سکتے۔

گزشتہ روز غزہ میں جنگ کے خلاف امریکہ میں طلباء کے احتجاج کے رد عمل میں نیتن یاہو نے احتجاج کرنے والے طلباء کو غنڈے قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر

خیبرپختونخوا: پی ٹی ایم رہنما علی وزیر ڈیرہ اسمٰعیل خان سے گرفتار

?️ 15 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ

ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات سے خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر سیف

?️ 20 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر

آسٹریلیا میں ہزاروں لوگوں نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا 

?️ 25 اگست 2025آسٹریلیا میں ہزاروں لوگوں نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے

ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے اجلاس، منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش

?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے

عدالت نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا

?️ 6 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاورہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر خیبرپختونخوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے