?️
سچ خبریں: ایک فرانسیسی ذریعے نے کہا کہ اس ملک کے صدرر کا کہنا ہے مستقبل قریب میں یوکرین کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی ایلیسی پیلس میں اس ملک کے سیاست دانوں کے ساتھ ملاقات میں شرکت کرنے والے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ میکرون نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرین جلد زوال کا شکار ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس کس حد تک یوکرین کی مدد کرتا ہے؛فرانسیسی صدر کی زبانی
اس ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میکرون کے حوالے سے بتایا کہ اس ملاقات میں کہا گیا کہ یوکرین پر بہت جلد قبضہ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ بیان آئندہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل، روسی پارلیمنٹ (ریاست ڈوما) کے ڈپٹی اسپیکر پیوٹر ٹالسٹائی نے فرانس کی جانب سے یوکرین میں فوجی دستوں کی منتقلی کے ردعمل میں اس بات پر زور دیا تھا کہ روسی فوجی دستے یوکرین میں موجود تمام فرانسیسی فوجیوں کو ختم کر دیں گے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسس سے پہلے یوکرین میں داخل ہونے والے کل 367 فرانسیسی کرائے کے فوجیوں میں سے 147 مارے جا چکے ہیں،انہوں نے کہا کہہم یوکرین آنے والے تمام فرانسیسی فوجیوں کو مار ڈالیں گے۔
اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرین میں مغربی افواج بھیجنے کو مسترد نہیں کیا ، اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے، میکرون نے بعد میں کہا کہ انہوں نے یوکرین میں مغربی افواج بھیجنے کے امکان کے بارے میں پورے ہوش و حواس میں بیان دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا یوکرین کی بقا خطرے میں ہے؟ امریکی وزیر جنگ کی زبانی
منگل کے روز، روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے اعلان کیا کہ ماسکو کے پاس ایسی معلومات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ فرانس ایک فوجی یونٹ یوکرین بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک کا صارفین کی سہولت کیلئے اہم اعلان
?️ 23 جون 2021بیجنگ(سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی سہولت کے
جون
روس نے ٹرمپ کے ساتھ تنازعات کے درمیان ایلون مسک کے والد کا خیرمقدم کیا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے
جون
امریکی اور برطانوی ہتھیاروں سے یمنیوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے:آکسفیم
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:آکسفیم نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمنی
جنوری
حیدر العبادی عراقی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست سے باہر
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی الصدر تحریک کے ایک دفتری ذریعے نے بتایا کہ عراقی
جنوری
صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے اپنی بے بسی کا اعتراف
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے ایک فوجی
ستمبر
سابق چیف جج راناشمیم کو لگا بڑا جھٹکا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف
نومبر
پنجاب کے اضلاع میں موثر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ
?️ 29 مارچ 2021پنجاب(سچ خبریں)پنجاب میں کورونا وایرس کی تیسری لہر سے بڑھتے ہوئے کیسز
مارچ
کرگل ہل کونسل کے انتخابی نتائج مودی حکومت کے 5اگست کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہیں
?️ 9 اکتوبر 2023کرگل: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کرگل ہل کونسل
اکتوبر