کیا صہیونی ایرانی حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں؟ صیہونی تھنک ٹینک کیا کہتے ہیں؟

صہیونی

🗓️

سچ خبریں: ایک صہیونی تھنک ٹینک نے ایرانی معاشرے کی بعض خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ممکن نہیں ہے۔

صیہونی حکومت کے ایک سکیورٹی تھنک ٹینک کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اس حکومت کے ادارے، ذرائع ابلاغ اور فکری حلقے ایرانی معاشرے کی خصوصیات کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کو ناممکن سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغرب اسلامی معاشرے کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے؟

اسرائیل سکیورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایس ایس) نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں ایران میں حکومت کی تبدیلی کے امکان کی چھان بین کی ہے اور لکھا ہے کہ ایران کے معاشرے کا تقریباً 70 فیصد حصہ عملی اور روایتی طبقوں پر مشتمل ہے، ان کی شمولیت کے بغیر حکومت کی تبدیلی کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

اس تجزیے میں INSS نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش صرف لبرل طبقات اور بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی شرکت سے ممکن نہیں ہو گی۔

INSS کے اس تجزیے پر تبصرہ کرتے ہوئے یروشلم پوسٹ نے اسے ایرانی معاشرے کے سماجی موزیک کے سب سے زیادہ جامع اور تازہ ترین تجزیوں میں سے ایک قرار دیا ہے، خاص طور پر ستمبر 2022 کی بدامنی کے بعد۔

مزید پڑھیں: ایرانی لڑکی کی موت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پس پردہ اغراض و مقاصد

یہ تجزیہ INSS تھنک ٹینک میں ایران کے مسائل کے تجزیہ کار راز زیمت نے کیا ہے،زیمت کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل میں حکام اور تنظیمیں عام طور پر مغرب پر مبنی اور اسرائیل نواز سیکولر تنظیموں کے سامنے اپنی تعریف کرتے ہیں جو ایران میں انقلاب چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

خطہ کے عدم استحکام کی جڑ صیہونی ہیں:ایران

🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم

سعودی عرب نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا

🗓️ 26 مارچ 2022سچ خبریں:  نیوز میڈیا کے مطابق، سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر

افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں دلچسپ انکشافات سامنے آگئے

🗓️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا

پی ٹی آئی کو عدالتوں سے کیا ملا؟؛بیرسٹر گوہر خان کی زبانی

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 15 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

🗓️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان

ریاض سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر زور

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہی

صہیونی صحافی کا سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کوششوں کے بارے میں نیا انکشاف

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی صحافی امیر بوحبوط نے حزب اللہ کے شہید سیکریٹری

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا

🗓️ 18 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے