?️
سچ خبریں: امریکی عہدیدار کی جانب سے اس ملک کے صدر کے بارے میں حالیہ بیان اور ان کی کمزور یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے روسی سلامتی کونسل کے نائب نے کہا کہ امریکی قیادت کی جانب سے کوئی بھی غلطی عالمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے نائب میخائل پوپوف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس ملک میں واحد شخص ہیں جو ایٹمی ہتھیاروں کو فائر کرنے کا حکم جاری کرسکتے ہیں اس لیے کہ وہ اس وقت ایک ایک کمزور حافظہ والے بوڑھے آدمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے؟ ٹرمپ کی وارننگ
پوپوف نے کہا کہ امریکہ کے عمومی حالات اور حالیہ داخلی سیاسی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے، کسی بھی قسم کی انتظامی غلطی کی قیمت جو اس ملک کے قائدین جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر کرتے ہیں، بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہم عالمی تباہی سے زیادہ دور نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1970 کی دہائی کے وسط میں، میجر ہیرالڈ ہیرنگ نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا جوہری میزائل فائر کرنے کے ممکنہ حکم کی صورت میں صدر کی دماغی حالت کی تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ موجود ہے جس کے بعد انہیں امریکی فضائیہ سے خارج کر دیا گیا۔
اعلیٰ روسی عہدیدار نے تاکید کی کہ اب 50 سال بعد یہ سوال اور بھی واضح طور پر اور کہیں زیادہ موزوں صورتحال میں اٹھایا گیا ہے خاص طور پر جو بائیڈن اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے خفیہ دستاویزات کی بدانتظامی کی تحقیقات کے لیے مقرر کیے جانے والے خصوصی تفتیش کار رابرٹ ہور کی حالیہ رپورٹ کی اشاعت کے بعد۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں واحد شخص جو ایٹمی حملے کا حکم جاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ اس ملک کا صدر ہے جسے خصوصی تفتیش کار نے ایک کمزور حافظہ والا بوڑھا آدمی کہا ہے جو بہت سے معاملات میں حقائق اور تفصیلات کو شاید ہی یاد رکھ سکتا ہے۔
پوپوف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری حملے کا حکم جاری کرنے کا فیصلہ امریکی صدر، وزیر دفاع اور اس ملک کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کمانڈر اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ مل کر کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: امریکہ مشرق وسطیٰ پر بمباری کے بجائے کیا کرے؟برطانوی اخبار کو مشورہ
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع ہسپتال میں داخل ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی کچھ ذمہ داریاں ان کی نائب کیتھلین ہکس کو منتقل کر دی گئی ہیں لیکن اس وقت وہ بھی پورٹو ریکو میں چھٹیوں پر ہیں۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر بائیڈن اور جیک سلیوان کو آسٹن کے ہسپتال میں داخل ہونے کے چند دن بعد پتہ چلا


مشہور خبریں۔
جسٹس عیسیٰ کےخلاف ریفرنس واپسی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کریں گے
?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال 10 اپریل
اپریل
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی گئی
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان
دسمبر
اردن کا صیہونی حکومت کو شدید انتباہ
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت
ستمبر
ورزاء کالعدم جماعت سے متعلق بیانات دینے سے پرہیز کریں: وزیر اعظم
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کالعدم جماعت
نومبر
برطانوی معیشت کو ہڑتالوں سے 4 بلین پاؤنڈ کا نقصان
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:کرسمس کے دوران برطانیہ میں عوامی شعبے کی وسیع ہڑتالوں سے
دسمبر
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے خطرناک منصوبے
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ نے ایک ذریعے کے حوالے سے
اکتوبر
وحشیانہ صہیونی جرم میں اپنی بہن کی شہادت پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جون
جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار
اکتوبر